سورۃ الفرقان 25:20
یہ سورۃ الفرقان کی 77 آیات میں سے آیت 20 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2875، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 361 پر ہے۔
وَمَآ أَرۡسَلۡنَا قَبۡلَكَ مِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ إِلَّآ إِنَّهُمۡ لَيَأۡكُلُونَ ٱلطَّعَامَ وَيَمۡشُونَ فِي ٱلۡأَسۡوَاقِۗ وَجَعَلۡنَا بَعۡضَكُمۡ لِبَعۡضٖ فِتۡنَةً أَتَصۡبِرُونَۗ وَكَانَ رَبُّكَ بَصِيرٗا
ہم نے آپ سے پہلے جتنے رسول بھیجے سب کے سب کھانا بھی کھاتے تھے1 اور بازاروں میں بھی چلتے پھرتے تھے2 اور ہم نے تم میں سے ہر ایک کو دوسرے کی آزمائش کا ذریعہ بنا دیا3۔ کیا تم صبر کرو گے؟ تیرا رب سب کچھ دیکھنے واﻻ ہے.4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 یعنی وہ انسان تھے اور غذا کے محتاج۔
- 2 یعنی رزق حلال کی فراہمی کے لئے کسب وتجارت بھی کرتے تھے۔ مطلب اس سے یہ ہے کہ یہ چیزیں منصب نبوت کے منافی نہیں، جس طرح کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں۔
- 3 یعنی ہم نے ا ن انبیا کی اور ان کے ذریعے سے ان پر ایمان لانے والوں کی بھی آزمائش کی، تاکہ کھرے کھوٹے کی تمیز ہو جائے، جنہوں نے آزمائش میں صبر کا دامن پکڑے رکھا، وہ کامیاب اور دوسرے ناکام رہے۔ اسی لئے آگے فرمایا (کیا تم صبر کرو گے)؟
- 4 یعنی وہ جانتا ہے کہ وحی ورسالت کا مستحق کون ہے اور کون نہیں؟ «اللَّهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ» (الأنعام: 124) حدیث میں بھی آتا ہے رسول کریم (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اختیار دیا کہ بادشاہ نبی بنوں یا بندہ رسول؟ میں نے بندہ رسول بننا پسند کیا (ابن کثیر)۔
25:20 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 25:20
Al-Mukhtasar
جب مشرکوں نے اس بات کو برا سمجھا کہ رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) کھانا کھاتا اور بازاروں میں چلتا پھرتا ہے تو اللہ تعالیٰ نے ان کا یوں رد کیا:
20- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ہم نے آپ سے پہلے جتنے رسول بھیجے، وہ سب کے سب بشر تھے۔ وہ کھانا بھی کھاتے اور بازاروں میں بھی چلتے پھرتے تھے۔ آپ اس حوالے سے رسولوں میں انوکھے نہیں ہیں۔ اے لوگو! ہم نے مال و دولت، فقر، صحت اور بیماری میں اس اختلاف کے باعث تمھیں ایک دوسرے کی آزمائش کا ذریعہ بنا دیاہے۔ تمھیں جس آزمائش میں ڈالا گیا ہے، کیا تم اس پر صبر کرو گے کہ اللہ تمھیں تمھارے صبر کابدلہ دے؟! اور آپ کا رب خوب دیکھ رہا ہے کہ کون صبر کرتا ہے اور کون نہیں، نیز کون اس کی اطاعت کرتا ہے اور کون نافرمانی کرتا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 18
- الفاظ کی تعداد
- 20
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 361
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 361
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 362
آیت 25:20 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الفرقان. 114 میں سے سورت نمبر 25 · آیات کی تعداد: 77.
آیت 25:20 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 18.
آیت 25:20 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 361 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 361 · نسخ مصحف (612 صفحات): 362.
آیت 25:20 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 20.
آیت 25:20 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 25:20: حروف کی تعداد 96، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 25:20 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 25:20 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,875 ہے۔
سورۃ الفرقان میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الفرقان: آیات کی تعداد 77۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 25 پر ہے۔
سورۃ الفرقان مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الفرقان مکی ہے۔
کیا آیت 25:20 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 25:20 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الفرقان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 77 آیات اور 893 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔