مواد پر جائیں

سورۃ الفرقان 25:45

یہ سورۃ الفرقان کی 77 آیات میں سے آیت 45 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2900، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 364 پر ہے۔

أَلَمۡ تَرَ إِلَىٰ رَبِّكَ كَيۡفَ مَدَّ ٱلظِّلَّ وَلَوۡ شَآءَ لَجَعَلَهُۥ سَاكِنٗا ثُمَّ جَعَلۡنَا ٱلشَّمۡسَ عَلَيۡهِ دَلِيلٗا

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے سائے کو کس طرح پھیلا دیا ہے1 ؟ اگر چاہتا تو اسے ٹھہرا ہوا ہی کر دیتا2۔ پھر ہم نے آفتاب کو اس پر دلیل بنایا.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یہاں سے پھر توحید کے دلائل کا آغاز ہو رہا ہے۔ دیکھو اللہ تعالیٰ نے کائنات میں کس طرح سایہ پھیلایا ہے، جو صبح صادق کے بعد سے سورج کے طلوع ہونے تک رہتا ہے۔ یعنی اس وقت دھوپ نہیں ہوتی، دھوپ کے ساتھ یہ سمٹنا اور سکڑنا شروع ہو جاتا ہے۔
  2. 2 یعنی ہمیشہ سایہ ہی رہتا ،سورج کی دھوپ سائے کوختم ہی نہ کرتی۔
  3. 3 یعنی دھوپ سے ہی سائے کا پتہ چلتا ہے کہ ہر چیز اپنی ضد سے پہچانی جاتی ہے۔ اگر سورج نہ ہوتا، تو سائے سے بھی لوگ متعارف نہ ہوتے۔

25:45 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الفرقان
0/77
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الفرقان 25:45 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 25:45

Al-Mukhtasar

45- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! کیا آپ نے اللہ تعالیٰ کی تخلیق کے آثار نہیں دیکھے جب اس نے سائے کو روئے زمین پر پھیلا دیا۔ اگر اللہ اسے ساکن بنانا چاہتا کہ وہ حرکت ہی نہ کرے تو اسے ایسا بنا سکتا تھا، پھر سورج کو ہم نے سائے پر دلالت کرنے والا بنایا کہ اس کے ساتھ وہ بڑھتا اور گھٹتا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
19
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
364
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
364
نسخ مصحف (612 صفحات)
365
آیت 25:45 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الفرقان. 114 میں سے سورت نمبر 25 · آیات کی تعداد: 77.

آیت 25:45 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 19.

آیت 25:45 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 364 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 364 · نسخ مصحف (612 صفحات): 365.

آیت 25:45 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 25:45 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 25:45: حروف کی تعداد 57، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 25:45 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 25:45 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,900 ہے۔

سورۃ الفرقان میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الفرقان: آیات کی تعداد 77۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 25 پر ہے۔

سورۃ الفرقان مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الفرقان مکی ہے۔

کیا آیت 25:45 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 25:45 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الفرقان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 77 آیات اور 893 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play