مواد پر جائیں

سورۃ الفرقان 25:62

یہ سورۃ الفرقان کی 77 آیات میں سے آیت 62 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2917، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 365 پر ہے۔

وَهُوَ ٱلَّذِي جَعَلَ ٱلَّيۡلَ وَٱلنَّهَارَ خِلۡفَةٗ لِّمَنۡ أَرَادَ أَن يَذَّكَّرَ أَوۡ أَرَادَ شُكُورٗا

اور اسی نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے واﻻ بنایا1 ۔ اس شخص کی نصیحت کے لیے جو نصیحت حاصل کرنے یا شکر گزاری کرنے کا اراده رکھتا ہو.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی رات جاتی ہے تو دن آجاتا ہے اور دن آتا ہے تو رات چلی جاتی ہے۔ دونوں بیک وقت جمع نہیں ہوتے، اس کے فوائد و مصالح محتاج وضاحت نہیں۔ بعض نے خِلْفَة ً کے معنی ایک دوسرے کے مخالف کے کیے ہیں۔ یعنی رات تاریک ہے تو دن روشن۔

25:62 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الفرقان
0/77
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الفرقان 25:62 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 25:62

Al-Mukhtasar

62- اللہ ہی وہ ذات ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے والا بنایا۔ وہ ایک دوسرے کے بعد آتے ہیں۔ اس میں نصیحت ہے اس شخص کے لیے جو اللہ کی آیات سے عبرت حاصل کرنا چاہے اور راہنمائی پائے یا اللہ کی نعمتوں پر اس کا شکر ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
19
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
365
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
365
نسخ مصحف (612 صفحات)
366
آیت 25:62 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الفرقان. 114 میں سے سورت نمبر 25 · آیات کی تعداد: 77.

آیت 25:62 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 19.

آیت 25:62 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 365 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 365 · نسخ مصحف (612 صفحات): 366.

آیت 25:62 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 25:62 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 25:62: حروف کی تعداد 49، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 25:62 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 25:62 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,917 ہے۔

سورۃ الفرقان میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الفرقان: آیات کی تعداد 77۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 25 پر ہے۔

سورۃ الفرقان مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الفرقان مکی ہے۔

کیا آیت 25:62 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 25:62 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الفرقان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 77 آیات اور 893 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play