مواد پر جائیں

سورۃ الحدید 57:14 الحديد

یہ سورۃ الحدید کی 29 آیات میں سے آیت 14 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5089، پارہ 27۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 539 پر ہے۔

يُنَادُونَهُمۡ أَلَمۡ نَكُن مَّعَكُمۡۖ قَالُواْ بَلَىٰ وَلَٰكِنَّكُمۡ فَتَنتُمۡ أَنفُسَكُمۡ وَتَرَبَّصۡتُمۡ وَٱرۡتَبۡتُمۡ وَغَرَّتۡكُمُ ٱلۡأَمَانِيُّ حَتَّىٰ جَآءَ أَمۡرُ ٱللَّهِ وَغَرَّكُم بِٱللَّهِ ٱلۡغَرُورُ

یہ چلا چلا کر ان سے کہیں گے کہ کیا ہم تمھارے ساتھ نہ تھے1 وه کہیں گے کہ ہاں تھے تو سہی لیکن تم نے اپنے آپ کو فتنہ میں پھنسا رکھا2 تھا اور انتظار میں ہی رہے3 اور شک و شبہ کرتے رہے4 اور تمہیں تمہاری فضول تمناؤں نے دھوکے میں ہی رکھا5 یہاں تک کہ اللہ کا حکم آ پہنچا6 اور تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکہ دینے والے نے دھوکے میں ہی رکھا.7

مترجم کے حواشی (7)
  1. 1 یعنی دیوارحائل ہونے پر منافقین مسلمانوں سے کہیں گے کہ دنیا میں ہم تمہارے ساتھ نمازیں نہیں پڑھتے تھے ، اور جہاد وغیرہ میں حصہ نہیں لیتے تھے؟
  2. 2 کہ تم نے اپنے دلوں میں کفر اور نفاق چھپا رکھا تھا۔
  3. 3 کہ شایدمسلمان کسی گردش کا شکار ہو جائیں۔
  4. 4 دین کے معاملے میں، اسی لیے قرآن کو مانا نہ دلائل ومعجزات کو۔
  5. 5 جس میں تمہیں شیطان نے مبتلا کیے رکھا۔
  6. 6 یعنی تمہیں موت آ گئی، یا مسلمان بالآخر غالب رہے اور تمہاری آرزوں پر پانی پھیر گیا۔
  7. 7 یعنی اللہ کے حلم اور اس کے قانون امہال (مہلت دینے) کی وجہ سے تمہیں شیطان نےدھوکےمیں ڈالے رکھا۔

57:14 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الحدید
0/29
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الحدید 57:14 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 57:14

Al-Mukhtasar

14- منافق ایمان والوں کو یہ کہتے ہوئے آواز دیں گے: کیا ہم اسلام اور اطاعت میں تمھارے ساتھ نہ تھے؟ مسلمان ان سے کہیں گے: کیوں نہیں، تم ہمارے ساتھ تھے مگر تم نے خود کو منافقت کے فتنے میں ڈالا اور اپنے آپ کو تباہ و برباد کر لیا۔ تم ایمان والوں کے مغلوب ہونے کا انتظار کرتے رہے تاکہ تم اپنے کفر کا اعلان کرو۔ تم اہلِ ایمان کے لیے اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت میں بھی شک کرتے رہے اور موت کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے کے بارے میں بھی شکوک و شبہات کا شکار رہے اور جھوٹی خواہشات نے تمھیں دھوکے میں ڈالا یہاں تک کہ تم پر موت آگئی جبکہ تم اسی حال میں تھے اور اللہ کے معاملے میں شیطان نے تمھیں دھوکے میں ڈالے رکھا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
27
الفاظ کی تعداد
20
مدینہ مصحف (604 صفحات)
539
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
539
نسخ مصحف (612 صفحات)
540
آیت 57:14 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الحدید (الحديد). 114 میں سے سورت نمبر 57 · آیات کی تعداد: 29.

آیت 57:14 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 27.

آیت 57:14 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 539 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 539 · نسخ مصحف (612 صفحات): 540.

آیت 57:14 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 20.

آیت 57:14 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 57:14: حروف کی تعداد 99، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 57:14 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 57:14 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,089 ہے۔

سورۃ الحدید میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الحدید: آیات کی تعداد 29۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 57 پر ہے۔

سورۃ الحدید مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الحدید مدنی ہے۔

کیا آیت 57:14 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 57:14 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الحدید کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 29 آیات اور 574 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play