سورۃ الحدید 57:13 الحديد
یہ سورۃ الحدید کی 29 آیات میں سے آیت 13 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5088، پارہ 27۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 539 پر ہے۔
يَوۡمَ يَقُولُ ٱلۡمُنَٰفِقُونَ وَٱلۡمُنَٰفِقَٰتُ لِلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱنظُرُونَا نَقۡتَبِسۡ مِن نُّورِكُمۡ قِيلَ ٱرۡجِعُواْ وَرَآءَكُمۡ فَٱلۡتَمِسُواْ نُورٗاۖ فَضُرِبَ بَيۡنَهُم بِسُورٖ لَّهُۥ بَابُۢ بَاطِنُهُۥ فِيهِ ٱلرَّحۡمَةُ وَظَٰهِرُهُۥ مِن قِبَلِهِ ٱلۡعَذَابُ
اس دن منافق مرد وعورت ایمان والوں سے کہیں گے کہ ہمارا انتظار تو کرو کہ ہم بھی تمہارے نور سے کچھ روشنی حاصل کر لیں1 ۔ جواب دیا جائے گا کہ تم اپنے پیچھے لوٹ جاؤ2 اور روشنی تلاش کرو۔ پھر ان کے اور ان کے درمیان3 ایک دیوار حائل کر دی جائے گی جس میں دروازه بھی ہوگا۔ اس کے اندرونی حصہ میں تو رحمت4 ہوگی اور باہر کی طرف عذاب ہوگا.5
مترجم کے حواشی (5)
- 1 یہ منافقین کچھ فاصلے تک اہل ایمان کے ساتھ ان کی روشنی میں چلیں گے، پھر اللہ تعالیٰ منافقین پر اندھیرا مسلط فرما ئےگا، اس وقت وہ اہل ایمان سے یہ کہیں گے۔
- 2 اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا میں جا کر اسی طرح ایمان اور عمل صالح کی پونجی لے کر آؤ، جس طرح ہم لائے ہیں۔ یا استہزا کے طور پراہل ایمان کہیں گےکہ پیچھے جہاں سے ہم یہ نور لائے تھے وہیں جا کر اسے تلاش کرو۔
- 3 یعنی مومنین اور منافقین کے درمیان۔
- 4 اس سے مراد جنت ہے جس میں اہل ایمان داخل ہو چکےہوں گے۔
- 5 یہ وہ حصہ ہے جس میں جہنم ہوگی۔
57:13 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 57:13
Al-Mukhtasar
جب اللہ تعالیٰ نے اس دن مومنوں کی حالت کا ذکر کیا تو ساتھ ہی منافقوں کی حالت کا ذکر بھی کر دیا، چنانچہ فرمایا:
13- جس دن منافق مرد اور منافق عورتیں ایمان والوں سے کہیں گے کہ ہمارا انتظار تو کرو کہ ہم بھی تمھارے نور سے کچھ روشنی حاصل کر لیں جو پل صراط عبور کرنے میں ہماری معاون ہو۔ منافقوں کا مذاق اڑاتے ہوئے ان سے کہا جائے گا: تم پیچھے لوٹ جاؤ اور نور تلاش کرو جس سے تم روشنی حاصل کر سکو، پھر ان کے درمیان ایک دیوار کھڑی کر دی جائے گی۔ اس دیوار کا ایک دروازہ ہوگا۔ اس کی اندرونی جانب جہاں ایمان والے ہوں گے، رحمت ہوگی اور بیرونی جانب جہاں منافق ہوں گے، عذاب ہوگا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 27
- الفاظ کی تعداد
- 27
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 539
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 539
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 540
آیت 57:13 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحدید (الحديد). 114 میں سے سورت نمبر 57 · آیات کی تعداد: 29.
آیت 57:13 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 27.
آیت 57:13 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 539 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 539 · نسخ مصحف (612 صفحات): 540.
آیت 57:13 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 27.
آیت 57:13 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 57:13: حروف کی تعداد 129، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 57:13 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 57:13 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,088 ہے۔
سورۃ الحدید میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحدید: آیات کی تعداد 29۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 57 پر ہے۔
سورۃ الحدید مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحدید مدنی ہے۔
کیا آیت 57:13 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 57:13 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحدید کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 29 آیات اور 574 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔