سورۃ الحدید 57:16 الحديد
یہ سورۃ الحدید کی 29 آیات میں سے آیت 16 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5091، پارہ 27۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 539 پر ہے۔
۞ أَلَمۡ يَأۡنِ لِلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ أَن تَخۡشَعَ قُلُوبُهُمۡ لِذِكۡرِ ٱللَّهِ وَمَا نَزَلَ مِنَ ٱلۡحَقِّ وَلَا يَكُونُواْ كَٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ مِن قَبۡلُ فَطَالَ عَلَيۡهِمُ ٱلۡأَمَدُ فَقَسَتۡ قُلُوبُهُمۡۖ وَكَثِيرٞ مِّنۡهُمۡ فَٰسِقُونَ
کیا اب تک ایمان والوں کے لیے وقت نہیں آیا کہ ان کے دل ذکر الٰہی سے اور جو حق اتر چکا ہے اس سے نرم ہو جائیں1 اور ان کی طرح نہ ہو جائیں جنہیں ان سے پہلے کتاب دی گئی2 تھی پھر جب ان پر ایک زمانہ دراز گزر گیا تو ان کے دل سخت ہو گئے3 اور ان میں بہت سے فاسق ہیں.4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 خطاب اہل ایمان کو ہے۔ اور مطلب ان کو اللہ کی یاد کی طرف مزید متوجہ اور قرآن کریم سے کسب ہدایت کی تلقین کرنا ہے۔ خشوع کے معنی ہیں، دلوں کا نرم ہو کر اللہ کی طرف جھک جانا، حق سے مراد قرآن کریم ہے۔
- 2 جیسے یہود ونصاریٰ ہیں۔ یعنی تم ان کی طرح نہ ہو جانا۔
- 3 چنانچہ انہوں نے اللہ کی کتاب میں تحریف اور تبدیلی کر دی، اس کے عوض دنیاکا ثمن قلیل حاصل کرنے کو انہوں نے شعار بنا لیا، اس کے احکام کو پس پشت ڈال دیا، اللہ کے دین میں لوگوں کی تقلید اختیار کرلی اور ان کو اپنا رب بنا لیا،مسلمانوں کو متنبہ کیا جا رہا ہے کہ تم یہ کام مت کرو ورنہ تمہارے دل بھی سخت ہو جائیں گے اور پھر یہی کام جو ان پر لعنت الٰہی کا سبب بنے، تمہیں اچھے لگیں گے۔
- 4 یعنی ان کے دل فاسد اوراعمال باطل ہیں۔ دوسرے مقام پر اللہ نےفرمایا: «فَبِمَا نَقْضِهِمْ مِيثَاقَهُمْ لَعَنَّاهُمْ وَجَعَلْنَا قُلُوبَهُمْ قَاسِيَةً يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَنْ مَوَاضِعِهِ وَنَسُوا حَظًّا مِمَّا ذُكِّرُوا بِهِ» (المائدة: 13)۔
57:16 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 57:16
Al-Mukhtasar
16- کیا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلى اللہ عليہ وسلم پر ایمان لانے والوں کے لیے وقت نہیں آیا کہ ان کے دل اللہ پاک کے ذکر اور قرآن میں نازل ہونے والے وعدے وعید کے لیے نرم اور مطمئن ہوں اور وہ دل کی سختی میں ان یہودیوں کی طرح نہ ہو جائیں جنھیں ان سے پہلے تورات دی گئی، اور نہ ان عیسائیوں کی طرح ہو جائیں جنھیں انجیل دی گئی، پھر جب ان کے اور ان کی طرف بھیجے جانے والے نبیوں کے درمیان زیادہ وقت گزر گیا تو اس وجہ سے ان کے دل سخت ہو گئے اور ان میں سے بہت زیادہ اللہ کی اطاعت سے نکل کر اس کی نافرمانی کرنے والے ہیں؟
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 27
- الفاظ کی تعداد
- 28
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 539
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 539
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 540
آیت 57:16 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحدید (الحديد). 114 میں سے سورت نمبر 57 · آیات کی تعداد: 29.
آیت 57:16 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 27.
آیت 57:16 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 539 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 539 · نسخ مصحف (612 صفحات): 540.
آیت 57:16 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 28.
آیت 57:16 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 57:16: حروف کی تعداد 117، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 57:16 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 57:16 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,091 ہے۔
سورۃ الحدید میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحدید: آیات کی تعداد 29۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 57 پر ہے۔
سورۃ الحدید مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحدید مدنی ہے۔
کیا آیت 57:16 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 57:16 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحدید کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 29 آیات اور 574 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔