سورۃ الحدید 57:20 الحديد
یہ سورۃ الحدید کی 29 آیات میں سے آیت 20 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5095، پارہ 27۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 540 پر ہے۔
ٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّمَا ٱلۡحَيَوٰةُ ٱلدُّنۡيَا لَعِبٞ وَلَهۡوٞ وَزِينَةٞ وَتَفَاخُرُۢ بَيۡنَكُمۡ وَتَكَاثُرٞ فِي ٱلۡأَمۡوَٰلِ وَٱلۡأَوۡلَٰدِۖ كَمَثَلِ غَيۡثٍ أَعۡجَبَ ٱلۡكُفَّارَ نَبَاتُهُۥ ثُمَّ يَهِيجُ فَتَرَىٰهُ مُصۡفَرّٗا ثُمَّ يَكُونُ حُطَٰمٗاۖ وَفِي ٱلۡأٓخِرَةِ عَذَابٞ شَدِيدٞ وَمَغۡفِرَةٞ مِّنَ ٱللَّهِ وَرِضۡوَٰنٞۚ وَمَا ٱلۡحَيَوٰةُ ٱلدُّنۡيَآ إِلَّا مَتَٰعُ ٱلۡغُرُورِ
خوب جان رکھو کہ دنیا کی زندگی صرف کھیل تماشا زینت اور آپس میں فخر (و غرور) اور مال واوﻻد میں ایک کا دوسرے سے اپنے آپ کو زیاده بتلانا ہے، جیسے بارش اور اس کی پیداوار کسانوں1 کو اچھی معلوم ہوتی ہے پھر جب وه خشک ہو جاتی ہے تو زرد رنگ میں اس کو تم دیکھتے ہو پھر وه بالکل چورا چورا ہو جاتی ہے2 اور آخرت میں سخت عذاب3 اور اللہ کی مغفرت اور رضامندی ہے4 اور دنیا کی زندگی بجز دھوکے کے سامان کے اور کچھ بھی تو نہیں.5
مترجم کے حواشی (5)
- 1 كُفَّارٌ، کسانوں کو کہا گیا ہے، اس لیے کہ اس کے لغوی معنی ہیں چھپانے والے۔ کافروں کے دلوں میں اللہ کا اور آخرت کا انکار چھپا ہوتا ہے، اس لیے انہیں کافر کہا جاتا ہے۔ اور کاشﺖ کاروں کے لیے یہ لفظ بولا گیا ہے کہ وہ بھی زمین میں بیج بوتے یعنی انہیں چھپا دیتے ہیں۔
- 2 یہاں دنیا کی زندگی کو سرعت زوال میں کھیتی سے تشبیہ دی گئی ہے کہ جس طرح کھیتی جب شاداب ہوتی ہے تو بڑی بھلی لگتی ہے، کاشﺖ کار اسے دیکھ کر بڑے خوش ہوتےہیں۔ لیکن وہ بہت ہی جلد خشک اور زرد رو ہوکر چورا چورا ہو جاتی ہے۔ اسی طرح دنیا کی زیب وزینت ، مال اور اولاد دیگر چیزیں انسان کاﺩل لبھاتی ہیں۔ لیکن یہ زندگی چند روزہ ہی ہے۔ اس کو بھی ثبات و قرار نہیں۔
- 3 یعنی اہل کفر وعصیان کےلیے، جو دنیا کےکھیل کود میں ہی مصروف رہے اور اسی کو انہوں نے حاصل زندگی سمجھا۔
- 4 یعنی اہل ایمان وطاعت کے لیے، جنہوں نے دنیاکو ہی سب کچھ نہیں سمجھا، بلکہ اسے عارضی، فانی اور دارالامتحان سمجھتے ہوئے اللہ کی ہدایات کے مطابق اس میں زندگی گزاری۔
- 5 لیکن اس کے لیے جواس کےدھوکے میں مبتلا رہا اور آخرت کے لیے کچھ نہیں کیا۔ لیکن جس نے اس حیات دنیا کو طلب آخرت کے لیے استعمال کیا تو اس لیے یہی دنیا، اس سے بہتر زندگی حاصل کرنے کا ذریعہ ثابت ہو گی۔
57:20 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 57:20
Al-Mukhtasar
20- جان لو کہ دنیا کی زندگی کھیل ہے جس میں بدن مصروف رہتے ہیں، اور تماشا ہے جس کے ساتھ دل بہلے رہتے ہیں، اور زینت ہے جس سے تم خوبصورتی حاصل کرتے ہو اور تم اس کی ملکیت اور مال و متاع کے بل بوتے پر آپس میں فخر کرتے ہو اور کثرتِ مال اور کثرتِ اولاد پر اتراتے ہو۔ اس کی مثال اس بارش کی سی ہے جس سے اگنے والی نباتات کسانوں کو بھلی لگتی ہیں، پھر یہ زیادہ دیر ہری بھری نہیں رہتیں بلکہ جلد خشک ہو جاتی ہیں، تو اے دیکھنے والے! تم ان کے سبز ہونے کے بعد ان کو زرد ہوتا دیکھتے ہو، پھر اللہ تعالیٰ انھیں چورا چورا کر دیتا ہے۔ آخرت میں کافروں اور منافقوں کے لیے سخت عذاب ہے اور اللہ کی طرف سے اپنے مومن بندوں کے لیے گناہوں کی بخشش اور بہت رضا مندی ہے۔ دنیا کی زندگی ختم ہونے والا سامان ہے جسے باقی نہیں رہنا، لہٰذا جس نے اس کے ختم ہونے والے ساز و سامان کو آخرت کی نعمتوں سے بہتر جانا تو وہ خسارے اور نقصان میں ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 27
- الفاظ کی تعداد
- 39
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 540
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 540
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 541
آیت 57:20 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحدید (الحديد). 114 میں سے سورت نمبر 57 · آیات کی تعداد: 29.
آیت 57:20 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 27.
آیت 57:20 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 540 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 540 · نسخ مصحف (612 صفحات): 541.
آیت 57:20 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 39.
آیت 57:20 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 57:20: حروف کی تعداد 175، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 57:20 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 57:20 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,095 ہے۔
سورۃ الحدید میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحدید: آیات کی تعداد 29۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 57 پر ہے۔
سورۃ الحدید مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحدید مدنی ہے۔
کیا آیت 57:20 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 57:20 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحدید کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 29 آیات اور 574 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔