مواد پر جائیں

سورۃ الحدید 57:28 الحديد

یہ سورۃ الحدید کی 29 آیات میں سے آیت 28 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5103، پارہ 27۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 541 پر ہے۔

يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَءَامِنُواْ بِرَسُولِهِۦ يُؤۡتِكُمۡ كِفۡلَيۡنِ مِن رَّحۡمَتِهِۦ وَيَجۡعَل لَّكُمۡ نُورٗا تَمۡشُونَ بِهِۦ وَيَغۡفِرۡ لَكُمۡۚ وَٱللَّهُ غَفُورٞ رَّحِيمٞ

اے وه لوگو جو ایمان ﻻئے ہو! اللہ سے ڈرتے رہا کرو اور اس کے رسول پر ایمان ﻻؤ اللہ تمہیں اپنی رحمت کا دوہرا حصہ دے گا1 اور تمہیں نور دے گا جس کی روشنی میں تم چلو پھرو گے اور تمہارے گناه بھی معاف فرمادے گا، اللہ بخشنے واﻻ مہربان ہے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ دگنا اجر ان اہل ایمان کو ملے گا جونبی ﹲ سے قبل پہلےکسی رسول پر ایمان رکھتے تھے پھر نبی ﹲ پر بھی ایمان لے آئے جیسا کہ حدیث میں بیان کیا گیا ہے۔ (صحيح البخاري ، كتاب العلم ، باب تعليم الرجل أمته وأهله وصحيح مسلم ، كتاب الإيمان ، باب وجوب الإيمان برسالة نبينا) ایک دوسری تفسیر کے مطابق جب اہل کتاب نے اس بات پر فخر کا اظہارکیا کہ انہیں دو گنا اجر ملے گا، تو اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے حق میں یہ آیت نازل فرمائی۔ (تفصیل کے لیے دیکھئے، تفسیر ابن کثیر)۔

57:28 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الحدید
0/29
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الحدید 57:28 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 57:28

Al-Mukhtasar

28- اے اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور اپنے لیے اس کی مقرر کی ہوئی شریعت پر عمل کرنے والو! اللہ کے حکم مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے بچ کر اس سے ڈرو اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ، وہ تمھیں دوہرا اجر و ثواب عطا کرے گا: ایک تمھارے محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم پر ایمان لانے کا اور دوسرا پہلے نبیوں پر ایمان لانے کا۔ وہ تمھیں ایسا نور عطا کرے گا جس کے ساتھ تم اپنی دنیا کی زندگی میں ہدایت پاؤ گے اور قیامت کے دن پل صراط پر روشنی حاصل کرو گے اور وہ تمھارے گناہ بخش دے گا، اس طرح کہ ان پر پردہ ڈال دے گا اور ان پر تمھاری پکڑ نہیں کرے گا۔ اللہ پاک اپنے بندوں کو بے حد بخشنے والا، ان پر نہایت رحم کرنے والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
27
الفاظ کی تعداد
21
مدینہ مصحف (604 صفحات)
541
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
541
نسخ مصحف (612 صفحات)
542
آیت 57:28 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الحدید (الحديد). 114 میں سے سورت نمبر 57 · آیات کی تعداد: 29.

آیت 57:28 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 27.

آیت 57:28 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 541 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 541 · نسخ مصحف (612 صفحات): 542.

آیت 57:28 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 21.

آیت 57:28 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 57:28: حروف کی تعداد 95، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 57:28 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 57:28 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,103 ہے۔

سورۃ الحدید میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الحدید: آیات کی تعداد 29۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 57 پر ہے۔

سورۃ الحدید مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الحدید مدنی ہے۔

کیا آیت 57:28 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 57:28 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الحدید کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 29 آیات اور 574 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play