سورۃ الحدید 57:29 الحديد
یہ سورۃ الحدید کی 29 آیات میں سے آیت 29 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5104، پارہ 27۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 541 پر ہے۔
لِّئَلَّا يَعۡلَمَ أَهۡلُ ٱلۡكِتَٰبِ أَلَّا يَقۡدِرُونَ عَلَىٰ شَيۡءٖ مِّن فَضۡلِ ٱللَّهِ وَأَنَّ ٱلۡفَضۡلَ بِيَدِ ٱللَّهِ يُؤۡتِيهِ مَن يَشَآءُۚ وَٱللَّهُ ذُو ٱلۡفَضۡلِ ٱلۡعَظِيمِ
یہ اس لیے کہ اہل کتاب1 جان لیں کہ اللہ کے فضل کے کسی حصہ پر بھی انہیں اختیار نہیں اور یہ کہ (سارا) فضل اللہ ہی کے ہاتھ ہے وه جسے چاہے دے، اور اللہ ہے ہی بڑے فضل واﻻ.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 لِئَلا میں لا زائد ہے اور معنی ہیں لِيَعْلَمَ أَهْلُ الْكِتَابِ أَنَّهُمْ لا يَقْدِرُونَ عَلَى أَنْ يَنَالُوا شَيْئًا مِنْ فَضْلِ اللهِ (فتح القدير)۔
57:29 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 57:29
Al-Mukhtasar
29- اے ایمان والو! یقیناً ہم نے اپنا وہ فضل بھی کھول کر بیان کر دیا ہے جو ہم نے تمھارے لیے کئی گنا ثواب کی صورت میں تیار کیا ہے تاکہ اہلِ کتاب یہود و نصاریٰ یہ جان لیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان پر ذرہ بھر اختیار نہیں رکھتے کہ وہ جسے چاہیں دے دیں اور جس سے چاہیں روک لیں اور تاکہ وہ جان لیں کہ فضل اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے جو وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہے عطا کرتا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ عظیم فضل والا ہے اور وہ اس کے ساتھ اپنے بندوں میں سے جسے چاہے خاص کرتا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 27
- الفاظ کی تعداد
- 22
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 541
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 541
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 542
آیت 57:29 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحدید (الحديد). 114 میں سے سورت نمبر 57 · آیات کی تعداد: 29.
آیت 57:29 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 27.
آیت 57:29 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 541 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 541 · نسخ مصحف (612 صفحات): 542.
آیت 57:29 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 22.
آیت 57:29 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 57:29: حروف کی تعداد 84، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 57:29 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 57:29 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,104 ہے۔
سورۃ الحدید میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحدید: آیات کی تعداد 29۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 57 پر ہے۔
سورۃ الحدید مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحدید مدنی ہے۔
کیا آیت 57:29 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 57:29 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحدید کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 29 آیات اور 574 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔