مواد پر جائیں

سورۃ الحج 22:19

یہ سورۃ الحج کی 78 آیات میں سے آیت 19 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2614، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 334 پر ہے۔

۞ هَٰذَانِ خَصۡمَانِ ٱخۡتَصَمُواْ فِي رَبِّهِمۡۖ فَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ قُطِّعَتۡ لَهُمۡ ثِيَابٞ مِّن نَّارٖ يُصَبُّ مِن فَوۡقِ رُءُوسِهِمُ ٱلۡحَمِيمُ

یہ دونوں اپنے رب کے بارے میں اختلاف کرنے1 والے ہیں، پس کافروں کے لئے تو آگ کے کپڑے بیونت کر کاٹے جائیں گے، اور ان کے سروں کے اوپر سے سخت کھولتا ہوا پانی بہایا جائے گا.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 هَذَانِ خَصْمَانِ یہ دونوں تثنیہ کے صیغے ہیں بعض نے اس سے مراد مذکورہ گمراہ فرقے اور اس کے مقابلے میں دوسرا فرقہ مسلمان کو لیا ہے۔ یہ دونوں اپنے رب کے بارے میں جھگڑتے ہیں، مسلمان تو وحدانیت اور اس کی قدرت علی البعث کے قائل ہیں، جب کہ دوسرے اللہ کے بارے میں مختلف گمراہیوں میں مبتلا ہیں۔ اس ضمن میں جنگ بدر میں لڑنے والے مسلمان اور کافر بھی آجاتے ہیں، جس کے آغاز میں مسلمانوں میں ایک طرف حضرت حمزہ، حضرت علی اور حضرت عبیدۃ (رضي الله عنهم)تھے اور دوسری طرف ان کے مقابلے میں کافروں میں عتبہ، شیبہ اور ولید بن عتبہ تھے (صحیح بخاری، تفسیر سورة الحج)امام ابن کثیر فرماتے ہیں کہ یہ دونوں ہی مفہوم صحیح اور آیت کے مطابق ہیں۔

22:19 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الحج
0/78
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الحج 22:19 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 22:19

Al-Mukhtasar

جب اللہ تعالیٰ نے اطاعت کا سجدہ کرنے والے اور اس کے منکر گروہوں کا بیان فرمایا تو اس کے فوراً بعد ان دونوں کا انجام بھی ذکر کر دیا، چنانچہ فرمایا:

19- یہ دونوں گروہ اپنے رب کے بارے میں جھگڑتے ہیں کہ ان میں سے کون حق پر ہے۔ ایک گروہ ایمان والا ہے اور دوسرا گروہ کافر۔ کافر گروہ کو تو جہنم کی آگ اس طرح گھیر لے گی جیسے کپڑے پہننے والے کو اس کے کپڑے ڈھانپ لیتے ہیں اور ان کے سروں پر انتہائی گرم کھولتا ہوا پانی ڈالا جائے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
17
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
334
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
334
نسخ مصحف (612 صفحات)
335
آیت 22:19 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الحج. 114 میں سے سورت نمبر 22 · آیات کی تعداد: 78.

آیت 22:19 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 17.

آیت 22:19 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 334 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 334 · نسخ مصحف (612 صفحات): 335.

آیت 22:19 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 22:19 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 22:19: حروف کی تعداد 69، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 22:19 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 22:19 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,614 ہے۔

سورۃ الحج میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الحج: آیات کی تعداد 78۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 22 پر ہے۔

سورۃ الحج مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الحج مدنی ہے۔

کیا آیت 22:19 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 22:19 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الحج کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 78 آیات اور 1,274 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play