مواد پر جائیں

سورۃ الحج 22:28

یہ سورۃ الحج کی 78 آیات میں سے آیت 28 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2623، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 335 پر ہے۔

لِّيَشۡهَدُواْ مَنَٰفِعَ لَهُمۡ وَيَذۡكُرُواْ ٱسۡمَ ٱللَّهِ فِيٓ أَيَّامٖ مَّعۡلُومَٰتٍ عَلَىٰ مَا رَزَقَهُم مِّنۢ بَهِيمَةِ ٱلۡأَنۡعَٰمِۖ فَكُلُواْ مِنۡهَا وَأَطۡعِمُواْ ٱلۡبَآئِسَ ٱلۡفَقِيرَ

اپنے فائدے حاصل کرنے کو آجائیں1 اور ان مقرره دنوں میں اللہ کا نام یاد کریں اور چوپایوں پر جو پالتو ہیں2۔ پس تم آپ بھی کھاؤ اور بھوکے فقیروں کو بھی کھلاؤ.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہ فائدے دینی بھی ہیں کہ نماز، طواف اور مناسک حج و عمرہ کے ذریعے سے اللہ کی مغفرت و رضا حاصل کی جائے اور دنیاوی بھی کہ تجارت اور کاروبار سے مال و اسباب دنیا میسر آجائے۔
  2. 2 بِهِيمَةُ الأَنعَامِ پالتو جانوروں سے مراد اونٹ، گائے، بکری (اور بھیڑ دنبے) ہیں۔ ان پر اللہ کا نام لینے کا مطلب ان کو ذبح کرنا جو اللہ کے نام لے کر ہی کیا جاتا ہے اور ایام معلومات سے مراد، ذبح کے ایام ' ایام تشریق ہیں، جو یوم (10 ذولالحجہ) اور تین دن اس کے بعد ہیں۔ یعنی 11، 12اور 13 ذوالحجہ تک قربانی کی جاسکتی ہے۔ عام طور پر ایام معلومات سے عشرہ ذوالحجہ اور ایام معدودات سے ایام تشریق مراد لئے جاتے ہیں۔ تاہم یہاں "معلومات"جس سیاق میں آیا ہے، اس سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہاں ایام تشریق مراد ہیں۔ واللہ اعلم

22:28 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الحج
0/78
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الحج 22:28 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 22:28

Al-Mukhtasar

28- تاکہ وہ ایسے کام کے لیے آئیں جس کا فائدہ انھیں گناہوں کی معافی، ثواب کے حصول اور اتفاق و اتحاد وغیرہ کی صورت میں حاصل ہو اور تاکہ وہ معلوم اور مخصوص دنوں میں قربانی کے جو جانور ذبح کرتے ہیں، ان پر اللہ کا نام ذکر کریں۔ وہ مخصوص دن دس ذوالحجہ اور تین دن اس کے بعد ہیں، یہ سب وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کریں کہ اس نے انھیں اونٹ، گائے، بھیڑ اور بکری کی صورت میں جانور عطا فرمائے ہیں۔ چنانچہ تم قربانی کے ان جانوروں میں سے کھاؤ اور ان میں سے اسے بھی کھلاؤ جو بہت زیادہ فقیر و غریب ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
17
الفاظ کی تعداد
20
مدینہ مصحف (604 صفحات)
335
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
335
نسخ مصحف (612 صفحات)
336
آیت 22:28 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الحج. 114 میں سے سورت نمبر 22 · آیات کی تعداد: 78.

آیت 22:28 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 17.

آیت 22:28 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 335 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 335 · نسخ مصحف (612 صفحات): 336.

آیت 22:28 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 20.

آیت 22:28 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 22:28: حروف کی تعداد 91، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 22:28 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 22:28 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,623 ہے۔

سورۃ الحج میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الحج: آیات کی تعداد 78۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 22 پر ہے۔

سورۃ الحج مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الحج مدنی ہے۔

کیا آیت 22:28 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 22:28 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الحج کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 78 آیات اور 1,274 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play