مواد پر جائیں

سورۃ الحج 22:29

یہ سورۃ الحج کی 78 آیات میں سے آیت 29 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2624، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 335 پر ہے۔

ثُمَّ لۡيَقۡضُواْ تَفَثَهُمۡ وَلۡيُوفُواْ نُذُورَهُمۡ وَلۡيَطَّوَّفُواْ بِٱلۡبَيۡتِ ٱلۡعَتِيقِ

پھر وه اپنا میل کچیل دور کریں1 اور اپنی نذریں پوری کریں2 اور اللہ کے قدیم گھر کا طواف کریں.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی10 ذوالحجہ کو جمرہ کبریٰ (یا جمرہ عقبہ) کو کنکریاں مارنے کے بعد حاجی تحلل اول (یا تحلّل اصغر) حاصل ہو جاتا ہے، جس کے بعد وہ احرام کھول دیتا ہے اور بیوی سے مباشرت کے سوا، دیگر وہ تمام کام اس کے لئے جائز ہو جاتے ہیں، جو حالت احرام میں ممنوع ہوتے ہیں۔ میل کچیل دور کرنے کا مطلب یہی ہے کہ پھر وہ بالو، ناخنوں وغیرہ کو صاف کرلے، تیل خوشبو استعمال کرے اور سلے ہوئے کپڑے پہن لے وغیرہ۔
  2. 2 اگر کوئی مانی ہوئی ہو، جیسے لوگ مان لیتے ہیں کہ اگر اللہ نے ہمیں اپنے مقدس گھر کی زیارت نصیب فرمائی، تو ہم فلاں نیکی کا کام کریں گے۔
  3. 3 عتیق کے معنی قدیم کے ہیں مراد خانہ کعبہ ہے کہ حلق یا تقصیر کے بعد افاضہ کرلے، جسے طواف زیارت بھی کہتے ہیں، اور یہ حج کا رکن ہے جو وقوف عرفہ اور جمرہ عقبہ (یا جمرہ کبرٰی) کو کنکریاں مارنے کے بعد کیا جاتا ہے۔ جب کہ طواف قدوم بعض کے نزدیک واجب اور بعض کے نزدیک سنت ہے اور طواف وداع سنت مؤکدہ (یا واجب) ہے۔ جو اکثر اہل علم کے نزدیک عذر سے ساقط ہو جاتا ہے، جیسے حائضہ عورت سے بالاتفاق ساقط ہو جاتا ہے (ایسر التفاسیر)

22:29 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الحج
0/78
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الحج 22:29 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 22:29

Al-Mukhtasar

29- پھر انھیں چاہیے کہ حج کے جو مناسک ان کے ذمے رہ گئے ہیں، وہ پورے کریں اور اپنے سروں کے بال مونڈ کر، ناخن وغیرہ اتارکر اور احرام کی حالت میں رہنے کی وجہ سے جو میل کچیل ان پر جما ہوا ہو، اسے دور کر کے احرام کی پابندیوں سے آزاد ہو جائیں۔ انھیں چاہیے کہ جس حج یا عمرہ یا ہدی (بیت اللہ کی طرف بھیجی جانے والی قربانی) وغیرہ کو انھوں نے نذر کی صورت میں خود پر لازم ٹھہرایا ہے، اسے پورا کریں اور اس گھر کا طوافِ افاضہ (طوافِ زیارت) کریں جسے اللہ نے سرکش ظالموں کے تسلط اور قبضے سے آزاد کیا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
17
الفاظ کی تعداد
8
مدینہ مصحف (604 صفحات)
335
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
335
نسخ مصحف (612 صفحات)
336
آیت 22:29 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الحج. 114 میں سے سورت نمبر 22 · آیات کی تعداد: 78.

آیت 22:29 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 17.

آیت 22:29 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 335 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 335 · نسخ مصحف (612 صفحات): 336.

آیت 22:29 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 8.

آیت 22:29 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 22:29: حروف کی تعداد 46، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 22:29 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 22:29 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,624 ہے۔

سورۃ الحج میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الحج: آیات کی تعداد 78۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 22 پر ہے۔

سورۃ الحج مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الحج مدنی ہے۔

کیا آیت 22:29 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 22:29 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الحج کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 78 آیات اور 1,274 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play