سورۃ الحج 22:39
یہ سورۃ الحج کی 78 آیات میں سے آیت 39 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2634، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 337 پر ہے۔
أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَٰتَلُونَ بِأَنَّهُمۡ ظُلِمُواْۚ وَإِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ نَصۡرِهِمۡ لَقَدِيرٌ
جن (مسلمانوں) سے (کافر) جنگ کر رہے ہیں انہیں بھی مقابلے کی اجازت دی جاتی ہے کیونکہ وه مظلوم ہیں1 ۔ بیشک ان کی مدد پر اللہ قادر ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اکثر سلف کا قول ہے کہ اس آیت میں سب سے پہلے جہاد کا حکم دیا گیا، جس کے دو مقصد یہاں بیان کئے گئے ہیں۔ مظلومیت کا خاتمہ اور اعلائے کلمۃ اللہ۔ اس لئے کہ مظلومین کی مدد اور ان کی داد رسی نہ کی جائے تو پھر دنیا میں زور آور کمزوروں کو اور بےوسیلہ لوگوں کو جینے ہی نہ دیں جس سے زمین فساد سے بھر جائے۔ اور اگر باطل تو باطل کے غلبے سے دنیا کا امن و سکون اور اللہ کا نام لینے والوں کے لئے کوئی عبادت خانہ باقی نہ رہے (مزید تشریح کے لئے دیکھئے سورہ بقرہ، آیت 251 کا حاشیہ)۔ صَوَامِعُ (صَوْمَعَةٌ کی جمع) سے چھوٹے گرجے اور بِيَعٌ ( بِيعَةٌ کی جمع) سے بڑے گرجے صَلَوَاتٌ سے یہودیوں کے عبادت خانے اور مساجد سے مسلمانوں کی عبادت گاہیں مراد ہیں۔
22:39 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 22:39
Al-Mukhtasar
جب اللہ تعالیٰ نے یہ واضح فرمایا کہ وہ اپنے مومن بندوں کا دفاع کرتا ہے جس سے ان کے دل مطمئن ہو گئے، تو اللہ تعالیٰ نے انھیں کافروں سے جنگ کرنے کی اجازت دی، چنانچہ فرمایا:
39- اللہ تعالیٰ نے اپنے ان مومن بندوں کو جنگ کرنے کی اجازت دی ہے جن سے مشرک جنگ کرتے ہیں کیونکہ ان کے دشمنوں کی طرف سے ان پر ظلم کیا گیا ہے اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ بغیر جنگ کے بھی ایمان والوں کی ان کے دشمنوں کے خلاف مدد کرنے پر یقیناً پوری طرح قادر ہے لیکن اس کی حکمت کا تقاضا ہے کہ مومنوں کو کافروں کے ساتھ لڑا کر ان کی آزمائش کرے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 17
- الفاظ کی تعداد
- 10
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 337
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 337
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 338
آیت 22:39 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحج. 114 میں سے سورت نمبر 22 · آیات کی تعداد: 78.
آیت 22:39 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 17.
آیت 22:39 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 337 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 337 · نسخ مصحف (612 صفحات): 338.
آیت 22:39 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 10.
آیت 22:39 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 22:39: حروف کی تعداد 44، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 22:39 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 22:39 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,634 ہے۔
سورۃ الحج میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحج: آیات کی تعداد 78۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 22 پر ہے۔
سورۃ الحج مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحج مدنی ہے۔
کیا آیت 22:39 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 22:39 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحج کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 78 آیات اور 1,274 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔