مواد پر جائیں

سورۃ الحج 22:40

یہ سورۃ الحج کی 78 آیات میں سے آیت 40 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2635، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 337 پر ہے۔

ٱلَّذِينَ أُخۡرِجُواْ مِن دِيَٰرِهِم بِغَيۡرِ حَقٍّ إِلَّآ أَن يَقُولُواْ رَبُّنَا ٱللَّهُۗ وَلَوۡلَا دَفۡعُ ٱللَّهِ ٱلنَّاسَ بَعۡضَهُم بِبَعۡضٖ لَّهُدِّمَتۡ صَوَٰمِعُ وَبِيَعٞ وَصَلَوَٰتٞ وَمَسَٰجِدُ يُذۡكَرُ فِيهَا ٱسۡمُ ٱللَّهِ كَثِيرٗاۗ وَلَيَنصُرَنَّ ٱللَّهُ مَن يَنصُرُهُۥٓۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ

یہ وه ہیں جنہیں ناحق اپنے گھروں سے نکالا گیا، صرف ان کےاس قول پر کہ ہمارا پروردگار فقط اللہ ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ لوگوں کو آپس میں ایک دوسرے سے نہ ہٹاتا رہتا تو عبادت خانے اور گرجے اور مسجدیں اور یہودیوں کے معبد اور وه مسجدیں بھی ڈھا دی جاتیں جہاں اللہ کا نام بہ کثرت لیا جاتا ہے۔ جو اللہ کی مدد کرے گا اللہ بھی ضرور اس کی مدد کرے گا۔ بیشک اللہ تعالیٰ بڑی قوتوں واﻻ بڑے غلبے واﻻ ہے.

22:40 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الحج
0/78
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الحج 22:40 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 22:40

Al-Mukhtasar

40- وہ لوگ جنھیں کافروں نے بغیر کسی جرم کے ظلم کرتے ہوئے ان کے گھروں سے نکالا۔ ان کا جرم صرف یہ تھا کہ انھوں نے کہا: ہمارا رب اللہ ہے۔ اس کے سوا ہمارا کوئی رب نہیں۔ اگر اللہ تعالیٰ نے اپنے نبیوں اور مومنوں کو ان کے دشمنوں سے جنگ کی اجازت نہ دی ہوتی تو وہ عبادت کی جگہوں پر بھی چڑھ دوڑتے اور راہبوں کی خانقاہیں، عیسائیوں کے گرجے، یہودیوں کے عبادت خانے اور مسلمانوں کی مسجدیں جو نماز کی ادائیگی کے لیے بنائی جاتی ہیں جن میں مسلمان کثرت سے اللہ کا ذکر کرتے ہیں، وہ یہ سب ڈھا دیتے۔ اللہ تعالیٰ اس کی ضرور مدد کرے گا جو اس کے دین اور نبی کی مدد کرے، بلاشبہ اللہ اس کی مدد کی خوب طاقت رکھتا ہے جو اس کے دین کی مدد کرے۔ وہ ایسا غالب ہے کہ اسے کوئی مغلوب نہیں کر سکتا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
17
الفاظ کی تعداد
35
مدینہ مصحف (604 صفحات)
337
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
337
نسخ مصحف (612 صفحات)
338
آیت 22:40 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الحج. 114 میں سے سورت نمبر 22 · آیات کی تعداد: 78.

آیت 22:40 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 17.

آیت 22:40 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 337 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 337 · نسخ مصحف (612 صفحات): 338.

آیت 22:40 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 35.

آیت 22:40 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 22:40: حروف کی تعداد 144، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 22:40 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 22:40 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,635 ہے۔

سورۃ الحج میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الحج: آیات کی تعداد 78۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 22 پر ہے۔

سورۃ الحج مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الحج مدنی ہے۔

کیا آیت 22:40 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 22:40 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الحج کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 78 آیات اور 1,274 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play