سورۃ الحج 22:74
یہ سورۃ الحج کی 78 آیات میں سے آیت 74 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2669، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 341 پر ہے۔
مَا قَدَرُواْ ٱللَّهَ حَقَّ قَدۡرِهِۦٓۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ
انہوں نے اللہ کے مرتبہ کے مطابق اس کی قدر جانی ہی نہیں1 ، اللہ تعالیٰ بڑا ہی زور وقوت واﻻ اور غالب وزبردست ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہی وجہ ہے کہ لوگ اس کی بےبس مخلوق کو اس کا ہمسر اور شریک قرار دے لیتے ہیں۔ اگر ان کو اللہ تعالٰی کی عظمت و جلالت، اس کی قدرت و طاقت اور اس کی بےپناہی کا صحیح صحیح اندازہ اور علم ہو تو وہ کبھی اس کی خدائی میں کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں۔
22:74 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 22:74
Al-Mukhtasar
74- انھوں نے جب اللہ تعالیٰ کے ساتھ اس کی بعض مخلوقات کی عبادت کی تو انھوں نے صحیح معنوں میں اللہ کی تعظیم ہی نہیں کی۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ زبردست قوت والا ہے اور اس کی قوت و قدرت کے مظاہر میں سے ہے کہ اس نے آسمان و زمین اور جو کچھ ان دونوں میں ہے، ان کو پیدا فرمایا۔ وہ ایسا غالب ہے کہ کوئی اسے مغلوب نہیں کر سکتا، برعکس مشرکوں کے بتوں کے کہ وہ نہایت کمزور اور ذلیل ہیں جو کوئی چیز پیدا نہیں کر سکتے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 17
- الفاظ کی تعداد
- 9
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 341
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 341
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 342
آیت 22:74 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحج. 114 میں سے سورت نمبر 22 · آیات کی تعداد: 78.
آیت 22:74 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 17.
آیت 22:74 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 341 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 341 · نسخ مصحف (612 صفحات): 342.
آیت 22:74 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 9.
آیت 22:74 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 22:74: حروف کی تعداد 31، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 22:74 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 22:74 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,669 ہے۔
سورۃ الحج میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحج: آیات کی تعداد 78۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 22 پر ہے۔
سورۃ الحج مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحج مدنی ہے۔
کیا آیت 22:74 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 22:74 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحج کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 78 آیات اور 1,274 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔