سورۃ الحج 22:75
یہ سورۃ الحج کی 78 آیات میں سے آیت 75 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2670، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 341 پر ہے۔
ٱللَّهُ يَصۡطَفِي مِنَ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةِ رُسُلٗا وَمِنَ ٱلنَّاسِۚ إِنَّ ٱللَّهَ سَمِيعُۢ بَصِيرٞ
فرشتوں میں سے اور انسانوں میں سے پیغام پہونچانے والوں کو اللہ ہی چھانٹ لیتا ہے،1 بیشک اللہ تعالیٰ سننے واﻻ دیکھنے واﻻ ہے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 رَسُلٌ رَسُولٌ (فرستادہ، بھیجا ہوا قاصد) کی جمع ہے۔ اللہ تعالٰی نے فرشتوں سے بھی رسالت کا یعنی پیغام رسانی کا کام لیا ہے، جیسے حضرت جبرائیل (عليه السلام) کو اپنی وحی کے لئے منتخب کیا کہ وہ رسولوں کے پاس وحی پہنچائیں۔ یا عذاب لے کر قوموں کے پاس جائیں اور لوگوں میں سے بھی، جنہیں چاہا، رسالت کے لئے چن لیا اور انہیں لوگوں کی ہدایت و راہنمائی پر مامور فرمایا۔ یہ سب اللہ کے بندے تھے، گو منتخب اور چنیدہ تھے لیکن کسی کے لئے؟ خدائی اختیارات میں شرکت کے لئے؟ جس طرح کے بعض لوگوں نے انہیں اللہ کا شریک گردان لیا۔ نہیں، بلکہ صرف اللہ کا پیغام پہنچانے کے لئے۔
- 2 وہ بندوں کے اقوال سننے والا ہے اور بصیر ہے۔ یعنی یہ جانتا ہے کہ رسالت کا مستحق کون ہے؟ جیسے دوسرے مقام پر فرمایا «اَللّٰهُ اَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَه» (الانعام:124) ”اس موقع کو اللہ ہی خوب جانتا ہے کہ کہاں وہ اپنی پیغمبری رکھے“۔
22:75 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 22:75
Al-Mukhtasar
75- اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرشتوں میں سے کئی فرشتے پیغام رسانی کے لیے چن لیتا ہے اور اسی طرح انسانوں میں سے کئی رسول منتخب فرماتا ہے، پھر بعض فرشتوں کو ان نبیوں کی طرف بھیجتا ہے جیسا کہ جبریل علیہ السلام کو انسانوں میں سے منتخب کردہ رسولوں کی طرف بھیجا۔ اور وہ انسانوں میں سے رسولوں کو لوگوں کی طرف بھیجتا ہے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ مشرکوں کی وہ بات اچھی طرح سنتا ہے جو وہ اس کے رسولوں کے بارے میں کہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ جسے اپنی رسالت کے لیے منتخب کرتا ہے، اسے خوب دیکھنے والا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 17
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 341
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 341
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 342
آیت 22:75 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحج. 114 میں سے سورت نمبر 22 · آیات کی تعداد: 78.
آیت 22:75 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 17.
آیت 22:75 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 341 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 341 · نسخ مصحف (612 صفحات): 342.
آیت 22:75 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 22:75 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 22:75: حروف کی تعداد 44، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 22:75 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 22:75 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,670 ہے۔
سورۃ الحج میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحج: آیات کی تعداد 78۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 22 پر ہے۔
سورۃ الحج مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحج مدنی ہے۔
کیا آیت 22:75 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 22:75 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحج کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 78 آیات اور 1,274 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔