سورۃ الحشر 59:14
یہ سورۃ الحشر کی 24 آیات میں سے آیت 14 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5140، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 547 پر ہے۔
لَا يُقَٰتِلُونَكُمۡ جَمِيعًا إِلَّا فِي قُرٗى مُّحَصَّنَةٍ أَوۡ مِن وَرَآءِ جُدُرِۭۚ بَأۡسُهُم بَيۡنَهُمۡ شَدِيدٞۚ تَحۡسَبُهُمۡ جَمِيعٗا وَقُلُوبُهُمۡ شَتَّىٰۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمۡ قَوۡمٞ لَّا يَعۡقِلُونَ
یہ سب مل کر بھی تم سے لڑ نہیں سکتے ہاں یہ اور بات ہے کہ قلعہ بند مقامات میں ہوں یا دیواروں کی آڑ میں ہوں1 ، ان کی لڑائی تو ان میں آپس میں ہی بہت سخت ہے2 گو آپ انہیں متحد سمجھ رہے ہیں لیکن ان کے دل دراصل ایک دوسرے سے جدا ہیں3۔ اس لیے کہ یہ بےعقل لوگ ہیں.4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 یعنی یہ منافقین اور یہودی مل کر بھی کھلے میدان میں تم سے لڑنے کا حوصلہ نہیں رکھتے۔ البتہ قلعوں میں محصور ہو کر یا دیواروں کے پیچھے چھپ کر تم پر وار کرسکتے ہیں، جس سے یہ واضح ہے کہ یہ نہایت بزدل ہیں اور تمہاری ہیبت سے لرزاں وترساں ہیں۔
- 2 یعنی آپس میں یہ ایک دوسرے کے سخت خلاف ہیں۔ اس لیے ان میں باہم تو تکار اور تھکا فضیحتی عام ہے۔
- 3 یہ منافقین کا آپس میں دلوں کا حال ہے۔ یا یہود اور منافقین کا، یا مشرکین اور اہل کتاب کا۔ مطلب یہ ہے کہ حق کے مقابلے میں یہ ایک نظر آتے ہیں۔ لیکن ان کے دل ایک نہیں ہیں۔ وہ ایک دوسرے سے مختلف ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف بغض وعناد سے بھرے ہوئے۔
- 4 یعنی یہ اختلاف اور تشتت ان کی بےعقلی کی وجہ سے ہے، اگر ان کے پاس سمجھنے والی عقل ہوتی تو یہ حق کو پہچان لیتے اور اسے اپنا لیتے۔
59:14 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 59:14
Al-Mukhtasar
14-اے ایمان والو! یہ یہودی کبھی اکٹھے ہو کر تم سے نہیں لڑیں گے مگر قلعہ بند بستیوں میں یا پھر پسِ دیوار کیونکہ وہ اپنی بزدلی کی وجہ سے تمھارا سامنا کرنے کی ہمت نہیں رکھتے۔ ان کی آپس کی دشمنی کی وجہ سے ان کے درمیان لڑائی بہت سخت ہے۔ آپ انھیں متحد اور یکجا سمجھتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ ان کے دل الگ الگ اور اختلافات کا شکار ہیں۔ آپس میں یہ اختلاف اور دشمنی اس وجہ سے ہے کہ وہ عقل نہیں رکھتے۔ اگر وہ سوجھ بوجھ رکھتے تو یقیناً حق کو پہچان لیتے، اس کی پیروی کرتے اور اس میں اختلاف نہ کرتے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 547
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 547
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 548
آیت 59:14 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحشر. 114 میں سے سورت نمبر 59 · آیات کی تعداد: 24.
آیت 59:14 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 59:14 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 547 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 547 · نسخ مصحف (612 صفحات): 548.
آیت 59:14 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 59:14 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 59:14: حروف کی تعداد 93، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 59:14 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 59:14 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,140 ہے۔
سورۃ الحشر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحشر: آیات کی تعداد 24۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 59 پر ہے۔
سورۃ الحشر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحشر مدنی ہے۔
کیا آیت 59:14 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 59:14 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحشر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 24 آیات اور 445 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔