مواد پر جائیں

سورۃ الحشر 59:15

یہ سورۃ الحشر کی 24 آیات میں سے آیت 15 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5141، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 547 پر ہے۔

كَمَثَلِ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡ قَرِيبٗاۖ ذَاقُواْ وَبَالَ أَمۡرِهِمۡ وَلَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٞ

ان لوگوں کی طرح جو ان سے کچھ ہی پہلے گزرے ہیں جنہوں نے اپنے کام کا وبال چکھ لیا1 اور جن کے لیے المناک عذاب (تیار) ہے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 اس سے بعض نے مشرکین مکہ مراد لیے ہیں، جنہیں غزوۂ بنی نضیر سے کچھ عرصہ قبل جنگ بدر میں عبرت ناک شکست ہوئی تھی۔ یعنی یہ بھی مغلوبیت اور ذلت میں مشرکین ہی کی طرح ہیں جن کا زمانہ قریب ہی ہے۔ بعض نے یہود کے دوسرے قبیلے بنو قینقاع کو مراد لیا ہے جنہیں بنو نضیر سے قبل جلاوطن کیا جاچکا تھا، جو زمان ومکان دونوں لحاظ سے ان کے قریب تھے۔ (ابن کثیر)۔
  2. 2 یعنی یہ وبال جو انہوں نے چکھا، یہ تو دنیا کی سزا ہے ، آخرت کی سزا اس کے علاوہ ہے جو نہایت درد ناک ہوگی۔

59:15 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الحشر
0/24
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الحشر 59:15 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 59:15

Al-Mukhtasar

15- ان یہودیوں کے کفر اور انھیں ملنے والی سزا میں ان کی مثال ان سے پہلے زمانۂ قریب میں گزرنے والے مشرکینِ مکہ کی سی ہے جنھوں نے اپنے کفر کا برا انجام دیکھ لیا، چنانچہ بدر کے دن ان میں سے کچھ قتل کیے گئے اور کچھ قیدی بنائے گئے اور ان کے لیے آخرت میں دردناک عذاب ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
11
مدینہ مصحف (604 صفحات)
547
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
547
نسخ مصحف (612 صفحات)
548
آیت 59:15 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الحشر. 114 میں سے سورت نمبر 59 · آیات کی تعداد: 24.

آیت 59:15 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 59:15 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 547 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 547 · نسخ مصحف (612 صفحات): 548.

آیت 59:15 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 11.

آیت 59:15 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 59:15: حروف کی تعداد 47، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 59:15 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 59:15 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,141 ہے۔

سورۃ الحشر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الحشر: آیات کی تعداد 24۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 59 پر ہے۔

سورۃ الحشر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الحشر مدنی ہے۔

کیا آیت 59:15 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 59:15 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الحشر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 24 آیات اور 445 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play