مواد پر جائیں

سورۃ الحشر 59:24

یہ سورۃ الحشر کی 24 آیات میں سے آیت 24 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5150، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 548 پر ہے۔

هُوَ ٱللَّهُ ٱلۡخَٰلِقُ ٱلۡبَارِئُ ٱلۡمُصَوِّرُۖ لَهُ ٱلۡأَسۡمَآءُ ٱلۡحُسۡنَىٰۚ يُسَبِّحُ لَهُۥ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۖ وَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ

وہی اللہ ہے پیدا کرنے واﻻ وجود بخشنے واﻻ1 ، صورت بنانے واﻻ، اسی کے لیے (نہایت) اچھے نام ہیں2، ہر چیز خواه وه آسمانوں میں ہو خواه زمین میں ہو اس کی پاکی بیان کرتی ہے3، اور وہی غالب حکمت واﻻ ہے.4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 کہتے ہیں کہ خلق کا مطلب ہے اپنے ارادہ ومشیت کے مطابق اندازہ کرنا اور برأ کے معنی ہیں اسے پیدا کرنا، گھڑنا، وجود میں لانا۔
  2. 2 اسمائے حسنیٰ کی بحث سورۂ اعراف: 180 میں گزر چکی ہے۔
  3. 3 زبان حال سے بھی اور زبان مقال سے بھی، جیسا کہ پہلے بیان ہوا۔
  4. 4 جس چیز کا بھی فیصلہ کرتا ہے، وہ حکمت سے خالی نہیں ہوتا۔

59:24 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الحشر
0/24
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الحشر 59:24 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 59:24

Al-Mukhtasar

24- وہی اللہ ہے پیدا کرنے والا جس نے ہر چیز پیدا کی، چیزوں کو وجود بخشا، وہی اپنی مرضی سے مخلوقات کی تصویر بنانے والا ہے۔ اسی پاک رب کے لیے اچھے اچھے نام ہیں جو اس کی اعلیٰ صفات پر مشتمل ہیں۔ آسمانوں اور زمین کی ہر چیز اسے ہر قسم کے نقص سے پاک قرار دیتی ہے۔ وہ سب پر ایسا غالب ہے کہ اسے کوئی مغلوب نہیں کر سکتا جو اپنی تخلیق، شریعت سازی اور تقدیر میں کمال حکمت والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
548
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
548
نسخ مصحف (612 صفحات)
549
آیت 59:24 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الحشر. 114 میں سے سورت نمبر 59 · آیات کی تعداد: 24.

آیت 59:24 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 59:24 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 548 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 548 · نسخ مصحف (612 صفحات): 549.

آیت 59:24 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 59:24 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 59:24: حروف کی تعداد 75، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 59:24 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 59:24 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,150 ہے۔

سورۃ الحشر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الحشر: آیات کی تعداد 24۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 59 پر ہے۔

سورۃ الحشر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الحشر مدنی ہے۔

کیا آیت 59:24 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 59:24 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الحشر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 24 آیات اور 445 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play