مواد پر جائیں

سورۃ الممتحنہ 60:1 الممتحنة

یہ سورۃ الممتحنہ کی 13 آیات میں سے آیت 1 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5151، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 549 پر ہے۔

يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَتَّخِذُواْ عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمۡ أَوۡلِيَآءَ تُلۡقُونَ إِلَيۡهِم بِٱلۡمَوَدَّةِ وَقَدۡ كَفَرُواْ بِمَا جَآءَكُم مِّنَ ٱلۡحَقِّ يُخۡرِجُونَ ٱلرَّسُولَ وَإِيَّاكُمۡ أَن تُؤۡمِنُواْ بِٱللَّهِ رَبِّكُمۡ إِن كُنتُمۡ خَرَجۡتُمۡ جِهَٰدٗا فِي سَبِيلِي وَٱبۡتِغَآءَ مَرۡضَاتِيۚ تُسِرُّونَ إِلَيۡهِم بِٱلۡمَوَدَّةِ وَأَنَا۠ أَعۡلَمُ بِمَآ أَخۡفَيۡتُمۡ وَمَآ أَعۡلَنتُمۡۚ وَمَن يَفۡعَلۡهُ مِنكُمۡ فَقَدۡ ضَلَّ سَوَآءَ ٱلسَّبِيلِ

اے وه لوگو جو ایمان ﻻئے ہو! میرے اور (خود) اپنے دشمنوں کو اپنا دوست نہ بناؤ1 تم تو دوستی سے ان کی طرف پیغام بھیجتے2 ہو اور وه اس حق کے ساتھ جو تمہارے پاس آچکا ہے کفر کرتے ہیں، پیغمبر کو اور خود تمہیں بھی محض اس وجہ سے جلاوطن کرتے ہیں کہ تم اپنے رب پر ایمان رکھتے ہو3، اگر تم میری راه میں جہاد کے لیے اور میری رضا مندی کی طلب میں نکلتے ہو (تو ان سے دوستیاں نہ کرو4)، تم ان کے پاس محبت کا پیغام پوشیده پوشیده بھیجتے ہو اور مجھے خوب معلوم ہے جو تم نے چھپایا اور وه بھی جو تم نے ﻇاہر کیا، تم میں سے جو بھی اس کام کو کرے گا وه یقیناً راه راست سے بہک جائے گا.5

مترجم کے حواشی (5)
  1. 1 کفار مکہ اور نبی (صلى الله عليه وسلم) کے درمیان حدیبیہ میں جو معاہدہ ہوا تھا، اہل مکہ نے اس کی خلاف ورزی کی۔ اس لیے رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) نے بھی مسلمانوں کو خفیہ طور پر لڑائی کی تیاری کا حکم دے دیا۔ حضرت حاطب بن ابی بلتعہ (رضي الله عنه) ، ایک مہاجر بدری صحابی تھے، جن کی قریش کے ساتھ کوئی رشتے داری نہیں تھی، لیکن ان کے بیوی بچے مکے میں ہی تھے۔ انہوں نے سوچا کہ میں قریش مکہ کو آپ (صلى الله عليه وسلم) کی تیاری کی اطلاع کر دوں تاکہ اس احسان کے بدلے وہ میرے بال بچوں کا خیال رکھیں۔ چنانچہ انہوں نے ایک عورت کے ذریعے سے یہ پیغام تحریری طور پر اہل مکہ کی طرف روانہ کر دیا، جس کے اطلاع بذریعہ وحی نبی (صلى الله عليه وسلم) کو کر دی گئی چنانچہ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے حضرت علی ، حضرت مقداد اور حضرت زبیر (رضي الله عنهم) کو فرمایا کہ جاؤ روضئہ خاخ پر ایک عورت ہوگی جو مکہ جا رہی ہوگی، اس کے پاس ایک رقعہ ہے، وہ لے آؤ، چنانچہ وہ حضرات گئے اور اس سے یہ رقعہ لے آئے جو اس نے سر کے بالوں میں چھپا رکھا تھا۔ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے حضرت حاطب (رضي الله عنه)، سے پوچھا۔ یہ تم نے کیا کیا؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نے یہ کام کفر وارتداد کی بنا پر نہیں کیا بلکہ اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ دیگر مہاجرین کے رشتے دار مکے میں موجود ہیں جو ان کے بال بچوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ میرا وہاں کوئی رشتے دار نہیں ہے تو میں نے یہ سوچا کہ میں اہل مکہ کو کچھ اطلاع کر دوں تاکہ وہ میرے احسان مند رہیں اور میرے بچوں کی حفاظت کریں۔ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے ان کی سچائی کی وجہ سے انہیں کچھ نہیں کہا۔ تاہم اللہ نے تنبیہ کے طور پر یہ آیات نازل فرما دیں، تاکہ آئندہ کوئی مومن کسی کافر کے ساتھ اس طرح کا تعلق مودت قائم نہ کرے۔ (صحيح بخاري، تفسير سورة الممتحنة ، وصحيح مسلم، كتاب فضائل الصحابة)۔
  2. 2 مطلب ہے نبی (صلى الله عليه وسلم) کی خبریں ان تک پہنچا کر ان سے دوستانہ تعلق قائم کرنا چاہتے ہو؟
  3. 3 جب ان کا تمہارے ساتھ اور حق کے ساتھ یہ معاملہ ہے تو تمہارے لیے کیا یہ مناسب ہے کہ تم ان سے محبت اور ہمدردی کا رویہ اختیار کرو؟
  4. 4 یہ جواب شرط، جو محذوف ہے، کا ترجمہ ہے۔
  5. 5 یعنی میرے اور اپنے دشمنوں سے محبت کا تعلق جوڑنا اور انہیں خفیہ نامہ وپیام بھیجنا، یہ گمراہی کا راستہ ہے، جو کسی مسلمان کے شایان شان نہیں۔

60:1 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الممتحنہ
0/13
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الممتحنہ 60:1 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 60:1

Al-Mukhtasar

1- اے اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور اس کی شریعت کے مطابق عمل کرنے والو! تم میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ۔ تم ان سے دوستی اور محبت کرتے ہو جبکہ وہ تمھارے پاس تمھارے رسول صلى اللہ عليہ وسلم کے ذریعے آئے ہوئے دین کے منکر ہیں۔ وہ رسول صلى اللہ عليہ وسلم کو ان کے گھر سے نکالتے ہیں اور اسی طرح خود تمھیں بھی تمھارے مکہ والے گھروں سے جلاوطن کرتے ہیں۔ وہ تمھارے بارے میں کسی قرابت اور رشتے داری کا ذرہ بھر لحاظ نہیں کرتے۔ اس کی کوئی وجہ بھی نہیں، بس اتنا ہے کہ تم اللہ پر ایمان لائے ہو جو تمھارا رب ہے۔ اگر تم میری راہ میں جہاد کے لیے اور میری رضا مندی کی طلب میں نکلے ہو تو ایسا مت کرو۔ تم ان سے محبت کرتے ہوئے مسلمانوں کی باتیں خفیہ طریقے سے انھیں بتاتے ہو۔ میں اچھی طرح جانتا ہوں جو تم اس میں سے چھپاتے ہو اور جو ظاہر کرتے ہو۔ مجھ سے کوئی چیز چھپی نہیں، نہ یہ معاملہ اور نہ اس کے علاوہ۔ جس نے کافروں سے یہ دوستی اور محبت رکھی تو وہ یقیناً راہِ راست سے ہٹ گیا، حق سے بھٹک گیا اور صحیح سمت کھو بیٹھا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
48
مدینہ مصحف (604 صفحات)
549
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
549
نسخ مصحف (612 صفحات)
550
آیت 60:1 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الممتحنہ (الممتحنة). 114 میں سے سورت نمبر 60 · آیات کی تعداد: 13.

آیت 60:1 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 60:1 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 549 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 549 · نسخ مصحف (612 صفحات): 550.

آیت 60:1 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 48.

آیت 60:1 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 60:1: حروف کی تعداد 219، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 60:1 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 60:1 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,151 ہے۔

سورۃ الممتحنہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الممتحنہ: آیات کی تعداد 13۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 60 پر ہے۔

سورۃ الممتحنہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الممتحنہ مدنی ہے۔

کیا آیت 60:1 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 60:1 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الممتحنہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 13 آیات اور 348 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play