مواد پر جائیں

سورۃ الحشر 59:5

یہ سورۃ الحشر کی 24 آیات میں سے آیت 5 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5131، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 546 پر ہے۔

مَا قَطَعۡتُم مِّن لِّينَةٍ أَوۡ تَرَكۡتُمُوهَا قَآئِمَةً عَلَىٰٓ أُصُولِهَا فَبِإِذۡنِ ٱللَّهِ وَلِيُخۡزِيَ ٱلۡفَٰسِقِينَ

تم نے کھجوروں کے جو درخت کاٹ ڈالے یا جنہیں تم نے ان کی جڑوں پر باقی رہنے دیا۔ یہ سب اللہ تعالیٰ کے فرمان سے تھا اور اس لیے بھی کہ فاسقوں کو اللہ تعالیٰ رسوا کرے.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 لِينَةٍ، کھجور کی ایک قسم ہے، جیسے عجوہ، برنی وغیرہ کھجوروں کی قسمیں ہیں۔ یا عام کھجور کا درخت مراد ہے۔ دوران محاصرہ نبی (صلى الله عليه وسلم) کے حکم سے مسلمانوں نے بنو نضیر کے کھجوروں کے درختوں کو آگ لگا دی، کچھ کاٹ ڈالے اور کچھ چھوڑ دیئے۔ جس سے مقصود دشمن کی آڑ کو ختم کرنا۔ اور یہ واضح کرنا تھا کہ اب مسلمان تم پر غالب ہیں، وہ تمہارے اموال وجائیداد میں جس طرح چاہیں، تصرف کرنے پر قادر ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے بھی مسلمانوں کی اس حکمت عملی کی تصویب فرمائی اور اسے یہود کی رسوائی کا ذریعہ قرار دیا۔

59:5 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الحشر
0/24
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الحشر 59:5 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 59:5

Al-Mukhtasar

5- اے مومنوں کی جماعت! غزوۂ بنو نضیر میں تم نے کھجوروں کے جو درخت کاٹ ڈالے تاکہ تم اللہ کے دشمنوں کو غصہ دلاؤ یا جو درخت تم نے تنوں پر کھڑے رہنے دیے تاکہ تم ان سے فائدہ اٹھاؤ تو وہ اللہ کے حکم سے تھا اور یہ زمین میں فساد اور بگاڑ نہیں تھا جیسا کہ ان کا خیال ہے اور تاکہ اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے سے ان یہودیوں کو ذلیل کرے جو اس کی اطاعت سے نکلنے والے ہیں جنھوں نے عہد توڑا اور وفا کی بجائے غداری کا راستہ اختیار کیا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
546
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
546
نسخ مصحف (612 صفحات)
547
آیت 59:5 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الحشر. 114 میں سے سورت نمبر 59 · آیات کی تعداد: 24.

آیت 59:5 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 59:5 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 546 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 546 · نسخ مصحف (612 صفحات): 547.

آیت 59:5 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 59:5 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 59:5: حروف کی تعداد 59، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 59:5 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 59:5 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,131 ہے۔

سورۃ الحشر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الحشر: آیات کی تعداد 24۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 59 پر ہے۔

سورۃ الحشر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الحشر مدنی ہے۔

کیا آیت 59:5 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 59:5 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الحشر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 24 آیات اور 445 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play