سورۃ الحشر 59:6
یہ سورۃ الحشر کی 24 آیات میں سے آیت 6 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5132، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 546 پر ہے۔
وَمَآ أَفَآءَ ٱللَّهُ عَلَىٰ رَسُولِهِۦ مِنۡهُمۡ فَمَآ أَوۡجَفۡتُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ خَيۡلٖ وَلَا رِكَابٖ وَلَٰكِنَّ ٱللَّهَ يُسَلِّطُ رُسُلَهُۥ عَلَىٰ مَن يَشَآءُۚ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٞ
اور ان کا جو مال اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کے ہاتھ لگایا ہے جس پر نہ تو تم نے اپنے گھوڑے دوڑائے ہیں اور نہ اونٹ بلکہ اللہ تعالیٰ اپنے رسول کو جس پر چاہے غالب کر دیتا ہے1 ، اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 بنو نضیر کا یہ علاقہ، جو مسلمانوں کے قبضے میں آیا، مدینے سے تین چار میل کے فاصلے پر تھا، یعنی مسلمانوں کو اس کے لیے لمبا سفر کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ یعنی اس میں مسلمانوں کو اونٹ اور گھوڑے دوڑانے نہیں پڑے۔ اسی طرح لڑنے کی بھی نوبت نہیں آئی اور صلح کے ذریعے سے یہ علاقہ فتح ہوگیا، یعنی اللہ نے اپنے رسول (صلى الله عليه وسلم) کو بغیر لڑے ان پر غالب فرما دیا۔ اس لیے یہاں سے حاصل ہونے والے مال کو فَيْء قرار دیا گیا، جس کا حکم غنیمت سے مختلف ہے۔ گویا وہ مال فَيْءٌ ہے، جو دشمن بغیر لڑے چھوڑ کر بھاگ جائے یا صلح کے ذریعے سے حاصل ہو۔ اور جو مال باقاعدہ لڑائی اور غلبہ حاصل کرنے کے بعد ملے، وہ غنیمت ہے۔
59:6 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 59:6
Al-Mukhtasar
6- بنونضیر کے جو اموال اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلى اللہ عليہ وسلم کی طرف لوٹائے ، تم نے انھیں حاصل کرنے کے لیے گھوڑے اور اونٹ دوڑائے نہ اس کے لیے تمھیں کوئی مشقت اٹھانی پڑی لیکن اللہ تعالیٰ اپنے رسولوں کو جس پر چاہتا ہے غالب کرتا ہے۔ یقیناً اس نے اپنے رسول صلى اللہ عليہ وسلم کو بنو نضیر پر غلبہ عطا کیا تو آپ نے بغیر جنگ کے ان کے علاقے فتح کر لیے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے، اسے کوئی چیز عاجز نہیں کر سکتی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 25
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 546
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 546
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 547
آیت 59:6 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحشر. 114 میں سے سورت نمبر 59 · آیات کی تعداد: 24.
آیت 59:6 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 59:6 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 546 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 546 · نسخ مصحف (612 صفحات): 547.
آیت 59:6 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 25.
آیت 59:6 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 59:6: حروف کی تعداد 90، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 59:6 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 59:6 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,132 ہے۔
سورۃ الحشر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحشر: آیات کی تعداد 24۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 59 پر ہے۔
سورۃ الحشر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحشر مدنی ہے۔
کیا آیت 59:6 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 59:6 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحشر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 24 آیات اور 445 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔