مواد پر جائیں

سورۃ الحجرات 49:11

یہ سورۃ الحجرات کی 18 آیات میں سے آیت 11 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4623، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 516 پر ہے۔

يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا يَسۡخَرۡ قَوۡمٞ مِّن قَوۡمٍ عَسَىٰٓ أَن يَكُونُواْ خَيۡرٗا مِّنۡهُمۡ وَلَا نِسَآءٞ مِّن نِّسَآءٍ عَسَىٰٓ أَن يَكُنَّ خَيۡرٗا مِّنۡهُنَّۖ وَلَا تَلۡمِزُوٓاْ أَنفُسَكُمۡ وَلَا تَنَابَزُواْ بِٱلۡأَلۡقَٰبِۖ بِئۡسَ ٱلِٱسۡمُ ٱلۡفُسُوقُ بَعۡدَ ٱلۡإِيمَٰنِۚ وَمَن لَّمۡ يَتُبۡ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلظَّٰلِمُونَ

اے ایمان والو! مرد دوسرے مردوں کا مذاق نہ اڑائیں ممکن ہے کہ یہ ان سے بہتر ہو اور نہ عورتیں عورتوں کا مذاق اڑائیں ممکن ہے یہ ان سے بہتر ہوں1 ، اور آپس میں ایک دوسرے کو عیب نہ لگاؤ2 اور نہ کسی کو برے لقب دو3۔ ایمان کے بعد فسق برا نام ہے4، اور جو توبہ نہ کریں وہی ﻇالم لوگ ہیں.

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 ایک شخص، دوسرے کسی شخص کا استہزا یعنی اس سے مسخرا پن اسی وقت کرتا ہے، جب وہ اپنے کو اس سے بہتر اور اس کو اپنے سے حقیر اور کمتر سمجھتا ہے۔ حالانکہ اللہ کے ہاں ایمان وعمل کے لحاظ سے کون بہتر ہے اور کون نہیں؟ اس کا علم صرف اللہ کو ہے۔ اس لئے اپنےکوبہتر اور دوسرےکو کم تر سمجھنے کا کوئی جواز ہی نہیں ہے۔ بنابریں آیت میں اس سے منع فرما دیا گیا ہے اور کہتے ہیں کہ عورتوں میں یہ اخلاقی بیماری زیادہ ہوتی ہے، اس لئے عورتوں کا الگ ذکر کرکے انہیں بھی بطور خاص اس سے روک دیا گیا ہے۔ اور حدیث رسول (صلى الله عليه وسلم) میں لوگوں کے حقیر سمجھنے کو کبر سے تعبیر کیا گیا ہے الْكِبْرُ بَطَرُ الْحَقِّ وغَمْطُ النَّاسِ (أبو داود، كتاب اللباس باب ما جاء في الكبر) اور کبر اللہ کو نہایت ہی ناپسند ہے۔
  2. 2 یعنی ایک دوسرے پر طعنہ زنی مت کرو، مثلاً تو تو فلاں کا بیٹا ہے، تیری ماں ایسی ویسی ہے، تو فلاں خاندان کا ہے نا وغیرہ۔
  3. 3 یعنی اپنےطور پر استہزا اور تحقیر کے لئے لوگوں کے ایسی نام رکھ لینا جو انہیں ناپسند ہوں۔ یا اچھے بھلے ناموں کو بگاڑ کر بولنا، یہ تنابز بالا لقاب ہے، جس کی یہاں ممانعت کی گئی ہے
  4. 4 یعنی اس طرح نام بگاڑ کر یا برے نام تجویز کرکے بلانا یا قبول اسلام اور توبہ کےبعد اسے سابقہ دین یا گناہ کی طرف منسوب کرکے خطاب کرنا، مثلاً اے کافر، اے زانی یا شرابی وغیرہ، یہ بہت برا کام ہے۔ الاسْمُ یہاں الذِّكْرُ کے معنی میں ہے یعنی بِئْسَ الاسْمُ الَّذِي يُذْكَرُ بِالْفِسْقِ بَعْدَ دُخُولهِمْ فِي الإِيمَانِ (فتح القدیر) البتہ اس سے بعض وہ صفاتی نام بعض حضرات کے نزدیک مستثنیٰ ہیں جو کسی کے لئےمشہور ہو جائیں اور وہ اس پر اپنے دل میں رنج بھی محسوس نہ کریں، جیسے لنگڑے پن کی وجہ سے کسی کا نام لنگڑا پڑ جائے، کالے رنگ کی بنا پر کالیا یا کالو مشہور ہو جائے۔ وغیرہ (القرطبی)۔

49:11 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الحجرات
0/18
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الحجرات 49:11 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 49:11

Al-Mukhtasar

11- اے اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور اس کی شریعت پر عمل کرنے والو! تم میں سے کوئی قوم دوسری قوم کا مذاق نہ اڑائے۔ ہو سکتا ہے کہ جن کا مذاق اڑایا جا رہا ہو، وہ اللہ کے نزدیک زیادہ بہتر ہوں اور اعتبار اسی کا ہے جو اللہ کے پاس ہے۔ اور نہ عورتیں عورتوں کا مذاق اڑائیں۔ ہو سکتا ہے کہ جن عورتوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہو، وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ بہتر ہوں۔ اپنے بھائیوں پر عیب نہ لگاؤ، وہ تمھارے اپنے قائم مقام ہیں۔ نہ تم ایک دوسرے کو برے القاب دے کر عار اور شرم دلاؤ جیسا کہ بعض انصاری رسول اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کی آمد سے پہلے کرتے تھے۔ تم میں سے جس نے ایسا کیا، وہ فاسق ہے۔ ایمان کے بعد نہایت برا وصف یہ ہے کہ کوئی فسق و فجور میں پڑے اور جنھوں نے ان نافرمانیوں سے توبہ نہ کی، وہی لوگ اپنی کی ہوئی نافرمانیوں کی وجہ سے خود کو ہلاکت کے منہ میں ڈال کر اپنے آپ پر ظلم کرنے والے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
39
مدینہ مصحف (604 صفحات)
516
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
516
نسخ مصحف (612 صفحات)
517
آیت 49:11 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الحجرات. 114 میں سے سورت نمبر 49 · آیات کی تعداد: 18.

آیت 49:11 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 49:11 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 516 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 516 · نسخ مصحف (612 صفحات): 517.

آیت 49:11 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 39.

آیت 49:11 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 49:11: حروف کی تعداد 156، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 49:11 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 49:11 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,623 ہے۔

سورۃ الحجرات میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الحجرات: آیات کی تعداد 18۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 49 پر ہے۔

سورۃ الحجرات مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الحجرات مدنی ہے۔

کیا آیت 49:11 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 49:11 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الحجرات کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 18 آیات اور 347 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play