مواد پر جائیں

سورۃ الحجرات 49:10

یہ سورۃ الحجرات کی 18 آیات میں سے آیت 10 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4622، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 516 پر ہے۔

إِنَّمَا ٱلۡمُؤۡمِنُونَ إِخۡوَةٞ فَأَصۡلِحُواْ بَيۡنَ أَخَوَيۡكُمۡۚ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُونَ

(یاد رکھو) سارے مسلمان بھائی بھائی ہیں پس اپنے دو بھائیوں میں ملاپ کرا دیا کرو1 ، اور اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہ پچھلے حکم کی ہی تاکید ہے۔ یعنی جب مومن سب آپس میں بھائی بھائی ہیں، تو ان سب کی اصل ایمان ہوئی۔ اس لئے اس اصل کی اہمیت کا تقاضا ہے کہ ایک ہی دین پر ایمان رکھنے والے آپس میں نہ لڑیں بلکہ ایک دوسرےکے دست وبازو، ہمدرد وغم گسار اور مونس وخیر خواہ بن کر رہیں۔ اور کبھی غلط فہمی سے ان کے درمیان بعد اور نفرت پیدا ہو جائے تو اسے دور کرکے انہیں آپس میں دوبارہ جوڑ دیا جائے۔ (مزید دیکھئے سورۂ توبہ، آیت 71 کا حاشیہ)۔
  2. 2 اور ہر معاملے میں اللہ سے ڈرو، شاید اس کی وجہ سے تم اللہ کی رحمت کے مستحق قرار پا جاؤ۔ ترجی (امید والی بات) مخاطب کے اعتبار سے ہے۔ ورنہ اللہ کی رحمت تو اہل ایمان وتقوی کے لئےیقینی ہے۔ اس آیت میں باغی گروہ سے قتال کا حکم ہے دراں حالیکہ حدیث میں مسلمان سے قتال کو کفر کہا گیا ہے۔ تو یہ کفر اس وقت ہوگا جب بلا وجہ مسلمان سے قتال کیا جائے۔ لیکن اس قتال کی بنیاد اگر بغاوت ہے تو یہ قتال نہ صرف جائز ہے بلکہ اس کا حکم دیا گیا ہے جو تاکید واستحباب پر ڈال ہے۔ اسی طرح باغی گروہ کو قرآن نے مومن ہی قرار دیا، جس کا مطلب یہ ہے کہ صرف بغاوت سے، جو کبیرہ گناہ ہے، وہ گروہ ایمان سے خارج نہیں ہوگا۔ جیسا کہ خوارج اوربعض معتزلہ کا عقیدہ ہے کہ مرتکب کبائر ایمان سے خارج ہو جاتا ہے۔ اب بعض نہایت اہم اخلاقی ہدایت مسلمانوں کو دی جارہی ہیں۔

49:10 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الحجرات
0/18
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الحجرات 49:10 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 49:10

Al-Mukhtasar

10- بلاشبہ سارے ایمان والے آپس میں اسلامی بھائی ہیں اور اے ایمان والو! اسلامی اخوت اور بھائی چارے کا تقاضا ہے کہ تم اپنے دو جھگڑنے والے بھائیوں کے درمیان صلح کراؤ۔ اللہ سے ڈرو اس کے حکم مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے بچ کر تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
10
مدینہ مصحف (604 صفحات)
516
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
516
نسخ مصحف (612 صفحات)
517
آیت 49:10 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الحجرات. 114 میں سے سورت نمبر 49 · آیات کی تعداد: 18.

آیت 49:10 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 49:10 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 516 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 516 · نسخ مصحف (612 صفحات): 517.

آیت 49:10 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 10.

آیت 49:10 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 49:10: حروف کی تعداد 53، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 49:10 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 49:10 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,622 ہے۔

سورۃ الحجرات میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الحجرات: آیات کی تعداد 18۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 49 پر ہے۔

سورۃ الحجرات مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الحجرات مدنی ہے۔

کیا آیت 49:10 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 49:10 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الحجرات کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 18 آیات اور 347 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play