سورۃ بنی اسرائیل 17:64 الإسراء
یہ سورۃ بنی اسرائیل کی 111 آیات میں سے آیت 64 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2093، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 288 پر ہے۔
وَٱسۡتَفۡزِزۡ مَنِ ٱسۡتَطَعۡتَ مِنۡهُم بِصَوۡتِكَ وَأَجۡلِبۡ عَلَيۡهِم بِخَيۡلِكَ وَرَجِلِكَ وَشَارِكۡهُمۡ فِي ٱلۡأَمۡوَٰلِ وَٱلۡأَوۡلَٰدِ وَعِدۡهُمۡۚ وَمَا يَعِدُهُمُ ٱلشَّيۡطَٰنُ إِلَّا غُرُورًا
ان میں سے تو جسے بھی اپنی آواز سے بہکا سکے بہکا1 لے اور ان پر اپنے سوار اور پیادے چڑھا ﻻ2 اور ان کے مال اور اوﻻد میں سے اپنا بھی ساجھا لگا3 اور انہیں (جھوٹے) وعدے دے لے4۔ ان سے جتنے بھی وعدے شیطان کے ہوتے ہیں سب کے سب سراسر فریب ہیں.5
مترجم کے حواشی (5)
- 1 آواز سے مراد پر فریب دعوت یا گانے، موسیقی اور لہو و لعب کے دیگر آلات ہیں، جن کے ذریعے سے شیطان بکثرت لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے۔
- 2 ان لشکروں سے مراد، انسانوں اور جنوں کے وہ سوار اور پیادے لشکر ہیں جو شیطان کے چیلے اور اس کے پیروکار ہیں اور شیطان ہی کی طرح انسانوں کو گمراہ کرتے ہیں، یا مراد ہے ہر ممکن ذرائع جو شیطان گمراہ کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔
- 3 مال میں شیطان کی مشارکت کا مطلب حرام ذریعے سے مال کمانا اور حرام طریقے سے خرچ کرنا ہے اور اسی طرح مویشیوں کو بتوں کے ناموں پر وقف کر دینا مثلًا بحیرہ، سائبہ وغیرہ اور اولاد میں شرکت کا مطلب، زنا کاری، عبدالات، عبدالعزیٰ وغیرہ نام رکھنا، غیر اسلامی طریقے سے ان کی تربیت کرنا کہ برے اخلاق و کردار کے حامل ہوں، ان کو تنگ دستی کے خوف سے ہلاک یا زندہ درگور کر دینا، اولاد کو مجوسی، یہودی و نصرانی وغیرہ بنانا اور بغیر مسنون دعا پڑھے بیوی سے ہم بستری کرنا وغیرہ وغیرہ ہے۔ ان تمام صورتوں میں شیطان کی شرکت ہو جاتی ہے۔
- 4 کہ کوئی جنت و دوزخ نہیں ہے، یا مرنے کے بعد دوبارہ زندگی نہیں ہے وغیرہ۔
- 5 غُرُورٌ (فریب) کا مطلب ہوتا ہے غلط کام کو اس طرح مزین کرکے دکھانا کہ وہ اچھا اور درست لگے۔
17:64 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 17:64
Al-Mukhtasar
64- اور تو نافرمانی کی طرف بلانے والی اپنی آواز سے جس کو بے وقوف بنا سکتا ہے، بنا لے اور اپنی اطاعت کی طرف بلانے والے اپنے سوار اور پیادے ان پر چڑھا لے اور شریعت کے مخالف ہر تصرف کو پُرکشش بنا کر ان کے مالوں میں ان کاشریک بن جا اور اولادوں کے بارے میں جھوٹے دعووں، زنا کے ذریعے سے ان کے حصول اور نام رکھتے وقت غیراللہ کی طرف ان کی عبدیت کی نسبت (جیسے عبدشمس وغیرہ) کے ذریعے سے ان کی اولادوں میں ان کا شریک ہو جا۔ جھوٹے وعدے اور باطل تمنائیں خوشنما بنا کر ان کے سامنے پیش کر۔ شیطان کے ان سے جتنے وعدے بھی ہوتے ہیں، سب کے سب جھوٹے اور سراسر فریب ہوتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 15
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 288
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 288
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 289
آیت 17:64 کس سورت میں ہے؟
سورۃ بنی اسرائیل (الإسراء). 114 میں سے سورت نمبر 17 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 17:64 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 15.
آیت 17:64 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 288 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 288 · نسخ مصحف (612 صفحات): 289.
آیت 17:64 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 17:64 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 17:64: حروف کی تعداد 93، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 17:64 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 17:64 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,093 ہے۔
سورۃ بنی اسرائیل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ بنی اسرائیل: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 17 پر ہے۔
سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے۔
کیا آیت 17:64 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 17:64 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ بنی اسرائیل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,556 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔