سورۃ الجاثیہ 45:23 الجاثية
یہ سورۃ الجاثیہ کی 37 آیات میں سے آیت 23 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4496، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 501 پر ہے۔
أَفَرَءَيۡتَ مَنِ ٱتَّخَذَ إِلَٰهَهُۥ هَوَىٰهُ وَأَضَلَّهُ ٱللَّهُ عَلَىٰ عِلۡمٖ وَخَتَمَ عَلَىٰ سَمۡعِهِۦ وَقَلۡبِهِۦ وَجَعَلَ عَلَىٰ بَصَرِهِۦ غِشَٰوَةٗ فَمَن يَهۡدِيهِ مِنۢ بَعۡدِ ٱللَّهِۚ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ
کیا آپ نے اسے بھی دیکھا؟ جس نے اپنی خواہش نفس کو اپنا معبود بنا رکھا1 ہے اور باوجود سمجھ بوجھ کے اللہ نے اسے گمراه کردیا2 ہے اور اس کے کان اور دل پر مہر لگادی3 ہے اور اس کی آنکھ پر بھی پرده ڈال دیا4 ہے، اب ایسے شخص کو اللہ کے بعد کون ہدایت دے سکتا ہے.5
مترجم کے حواشی (5)
- 1 پس وہ اسی کو اچھا سمجھتا ہے جس کو اس کا نفس اچھا اور اسی کو برا سمجھتا ہے جس کو اس کا نفس برا قرار دیتا ہے۔ یعنی اللہ اور رسول کے احکام کے مقابلے میں اپنی نفسانی خواہش کو ترجیح دیتا یا اپنی عقل کو اہمیت دیتا ہے۔ حالانکہ عقل بھی ماحول سے متاثر یا مفادات کی اسیر ہوکر، خواہش نفس کی طرح، غلط فیصلہ کرسکتی ہے۔ ایک معنی اس کے یہ کیے گئے ہیں، جو اللہ کی طرف سے نازل کردہ ہدایت اور برہان کے بغیر اپنی مرضی کے دین کو اختیار کرتا ہے۔ اور بعض کہتے ہیں کہ اس سے ایسا شخص مراد ہے جو پتھر کو پوجتا تھا، جب اسے زیادہ خوب صورت پتھر مل جاتا، تو وہ پہلے پتھر کو پھینک کر دوسرے کو معبود بنالیتا۔ (فتح القدیر)۔
- 2 یعنی بلوغ علم اور قیام حجت کے باوجود، وہ گمراہی ہی کا راستہ اختیار کرتا ہے۔ جیسے بہت سے پندار علم میں مبتلا گمراہ اہل علم کا حال ہے۔ ہوتے وہ گمراہ ہیں، موقف ان کا بے بنیاد ہوتا ہے۔ لیکن (ہم چوما دیگرے نیست) کے گھمنڈ میں وہ اپنے (دلائل) کو ایسا سمجھتے ہیں گویا آسمان سے تارے توڑ لائے ہیں۔ اور یوں علم و فہم رکھنے کے باوجود وہ گمراہ ہی نہیں ہوتے، دوسروں کو بھی گمراہ کرنے پر فخر کرتے ہیں۔ نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ هَذَا الْعلمِ الضَّالِّ ، وَالْفَهْمِ السَّقيِمِ وَالْعَقْلِ الزَّائِغِ۔
- 3 جس سے اس کے کان وعظ و نصیحت سننےس ے اور اس کا دل ہدایت کے سمجھنے سے محروم ہو گیا۔
- 4 چنانچہ وہ حق کو دیکھ بھی نہیں پاتا۔
- 5 جیسے فرمایا «مَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَلا هَادِيَ لَهُ وَيَذَرُهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ» (الأعراف: 186)۔
45:23 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 45:23
Al-Mukhtasar
23- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ اس شخص کو دیکھیں جواپنی خواہشات کا پجاری ہے اور اس نے انھیں معبود کا درجہ دے رکھا ہے جن کی وہ کبھی مخالفت نہیں کرتا۔ یقیناً اللہ تعالیٰ نے اپنے علم کی بنا پر اسے گمراہ کر دیا ہے کیونکہ وہ گمراہی ہی کا حق دار ہے اور اس کے دل پر مہر لگا دی ہے، چنانچہ وہ اس طرح نہیں سن سکتا جو اس کے لیے نفع بخش ہو اور اللہ تعالیٰ نے اس کی آنکھ پر پردہ ڈال دیا ہے جو اس کے لیے حق دیکھنے میں رکاوٹ ہے۔ اب کون ہے جو اسے حق کی توفیق دے جبکہ اللہ تعالیٰ نے اسے گمراہ کر دیا؟ کیا تم خواہشاتِ نفس کی پیروی کے نقصان اور اللہ کی شریعت کی پیروی کے فائدے سامنے نہیں رکھتے؟
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 25
- الفاظ کی تعداد
- 24
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 501
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 500
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 501
آیت 45:23 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الجاثیہ (الجاثية). 114 میں سے سورت نمبر 45 · آیات کی تعداد: 37.
آیت 45:23 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 25.
آیت 45:23 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 501 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 500 · نسخ مصحف (612 صفحات): 501.
آیت 45:23 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 24.
آیت 45:23 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 45:23: حروف کی تعداد 93، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 45:23 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 45:23 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,496 ہے۔
سورۃ الجاثیہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الجاثیہ: آیات کی تعداد 37۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 45 پر ہے۔
سورۃ الجاثیہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الجاثیہ مکی ہے۔
کیا آیت 45:23 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 45:23 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الجاثیہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 37 آیات اور 488 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔