مواد پر جائیں

سورۃ الجاثیہ 45:24 الجاثية

یہ سورۃ الجاثیہ کی 37 آیات میں سے آیت 24 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4497، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 501 پر ہے۔

وَقَالُواْ مَا هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا ٱلدُّنۡيَا نَمُوتُ وَنَحۡيَا وَمَا يُهۡلِكُنَآ إِلَّا ٱلدَّهۡرُۚ وَمَا لَهُم بِذَٰلِكَ مِنۡ عِلۡمٍۖ إِنۡ هُمۡ إِلَّا يَظُنُّونَ

کیا اب بھی تم نصیحت نہیں پکڑتے1 ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی تو صرف دنیا کی زندگی ہی ہے۔ ہم مرتے ہیں اور جیتے ہیں اور ہمیں صرف زمانہ ہی مار ڈالتا ہے2، (دراصل) انہیں اس کا کچھ علم ہی نہیں۔ یہ تو صرف (قیاس اور) اٹکل سے ہی کام لے رہے ہیں.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی غور و فکر نہیں کرتے تاکہ حقیقت حال تم پر واضح اور آشکارا ہوجائے۔
  2. 2 یہ دہریہ اور ان کے ہم نوا مشرکین مکہ کا قول ہے جو آخرت کے منکر تھے۔ وہ کہتے تھے کہ بس یہ دنیا کی رندگی ہی پہلی اور آخری زندگی ہے، اس کے بعد کوئی زندگی نہیں اور اس میں موت و حیات کا سلسلہ، محض زمانے کی گردش کا نتیجہ ہے۔ جیسے فلاسفہ کا ایک گروہ کہتا ہے کہ ہر چھتیس ہزار سال کے بعد ہر چیز دوبارہ اپنی حالت پر لوٹ آتی ہے۔ اور یہ سلسلہ، بغیر کسی صانع اور مدبر کے، از خود یوں ہی چل رہا ہے اور چلتا رہے گا، نہ اس کی کوئی ابتدا ہے نہ انتہا۔ یہ گروہ دوریہ کہلاتا ہے (ابن کثیر) ظاہر بات ہے، یہ نظریہ، اسے عقل بھی قبول نہیں کرتی اور نقل کے بھی خلاف ہے۔ حدیث قدسی ہے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ ”ابن آدم مجھے ایذا پہنچاتا ہے۔ زمانے کو برا بھلا کہتا ہے (یعنی اس کی طرف افعال کی نسبت کرکے، اسے برا کہتا ہے) حالانکہ (زمانہ بجائے خود کوئی چیز نہیں) میں خود زمانہ ہوں، میرے ہی ہاتھ میں تمام اختیارات ہیں، رات دن بھی میں ہی پھیرتا ہوں“۔ (البخاري، تفسير سورة الجاثية، مسلم كتاب الألفاظ من الأدب، باب النهي عن سب الدهر)۔

45:24 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الجاثیہ
0/37
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الجاثیہ 45:24 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 45:24

Al-Mukhtasar

24- موت کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے کے منکر کافروں نے کہا: زندگی، بس یہ دنیا کی زندگی ہی ہے، اس کے بعد کوئی زندگی نہیں۔ جو نسلیں مر جاتی ہیں، وہ واپس نہیں آتیں اور دوسری نسلیں زندہ ہو جاتی ہیں۔ ہمیں بس رات اور دن کی گردش مارتی ہے، حالانکہ ان کے پاس اپنے دوبارہ اٹھائے جانے کے انکار کا کوئی علم نہیں، وہ محض گمان کی پیروی کرتے ہیں۔ بلاشبہ محض گمان حق کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
25
الفاظ کی تعداد
21
مدینہ مصحف (604 صفحات)
501
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
500
نسخ مصحف (612 صفحات)
501
آیت 45:24 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الجاثیہ (الجاثية). 114 میں سے سورت نمبر 45 · آیات کی تعداد: 37.

آیت 45:24 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 25.

آیت 45:24 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 501 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 500 · نسخ مصحف (612 صفحات): 501.

آیت 45:24 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 21.

آیت 45:24 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 45:24: حروف کی تعداد 78، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 45:24 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 45:24 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,497 ہے۔

سورۃ الجاثیہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الجاثیہ: آیات کی تعداد 37۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 45 پر ہے۔

سورۃ الجاثیہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الجاثیہ مکی ہے۔

کیا آیت 45:24 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 45:24 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الجاثیہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 37 آیات اور 488 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play