سورۃ الجمعہ 62:11 الجمعة
یہ سورۃ الجمعہ کی 11 آیات میں سے آیت 11 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5188، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 554 پر ہے۔
وَإِذَا رَأَوۡاْ تِجَٰرَةً أَوۡ لَهۡوًا ٱنفَضُّوٓاْ إِلَيۡهَا وَتَرَكُوكَ قَآئِمٗاۚ قُلۡ مَا عِندَ ٱللَّهِ خَيۡرٞ مِّنَ ٱللَّهۡوِ وَمِنَ ٱلتِّجَٰرَةِۚ وَٱللَّهُ خَيۡرُ ٱلرَّٰزِقِينَ
اور جب کوئی سودا بکتا دیکھیں یا کوئی تماشا نظر آجائے تو اس کی طرف دوڑ جاتے ہیں اور آپ کو کھڑا ہی چھوڑ دیتے ہیں1 ۔ آپ کہہ دیجئے کہ اللہ کے پاس جو ہے2 وه کھیل اور تجارت سے بہتر ہے3۔ اور اللہ تعالیٰ بہترین روزی رساں ہے.4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 ایک مرتبہ نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) جمعے کا خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ ایک قافلہ آگیا، لوگوں کو پتہ چلا تو خطبہ چھوڑ کر باہر خرید وفروخت کے لیے چلے گئے کہ کہیں سامان فروخت ختم نہ ہو جائے صرف 12 آدمی مسجد میں رہ گئے۔ جس پر یہ آیت نازل ہوئی (صحيح بخاري، تفسير سورة الجمعة وصحيح مسلم، كتاب الجمعة، باب وإذا رأوا تجارة أو لهوا...) انْفِضَاضٌ کے معنی ہیں، مائل اور متوجہ ہونا، دوڑ کر منتشر ہو جانا۔ إِلَيْهَا میں ضمیر کا مرجع تِجَارَةً ہے۔ یہاں صرف ضمیر تجارت پر اکتفا کیا، اس لیے کہ جب تجارت بھی ، باوجود جائز اور ضروری ہونے کے، دوران خطبہ مذموم ہے تو کھیل وغیرہ کے مذموم ہونے میں کیا شک ہوسکتا ہے؟ علاوہ ازیں (قآئماً) سے معلوم ہوا کہ خطبہ جمعہ کھڑے ہو کر دینا سنت ہے۔ چنانچہ حدیث میں بھی آتا ہے کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کے دو خطبے ہوتے تھے، جن کے درمیان آپ (صلى الله عليه وسلم) بیٹھتے تھے، قرآن پڑھتے اور لوگوں کو وعظ ونصیحت فرماتے۔ (صحيح مسلم، كتاب الجمعة)۔
- 2 یعنی اللہ اور رسول (صلى الله عليه وسلم) کے احکام کی اطاعت کی جو جزائے عظیم ہے۔
- 3 جس کی طرف تم دوڑ کر گئے اور مسجد سے نکل گئے اور خطبہ جمعہ کی سماعت بھی نہیں کی۔
- 4 پس اسی سے روزی طلب کرو اور اطاعت کے ذریعے سے اسی کی طرف وسیلہ پکڑو۔ اس کی اطاعت اور اس کی طرف انابت تحصیل رزق کا بہت بڑا سبب ہے۔
62:11 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 62:11
Al-Mukhtasar
11- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! بعض مسلمان جب کوئی سودا یا کھیل تماشا دیکھتے ہیں تو منتشر ہو کر اس کی طرف دوڑ جاتے ہیں اور آپ کو منبر پر کھڑا چھوڑ جاتے ہیں۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں جو نیک اعمال کی جزا ہے، وہ اس تجارت اور کھیل کود سے بہت بہتر ہے جس کی طرف تم نکلے تھے اور اللہ تعالیٰ بہترین رزق دینے والا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 21
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 554
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 554
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 555
آیت 62:11 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الجمعہ (الجمعة). 114 میں سے سورت نمبر 62 · آیات کی تعداد: 11.
آیت 62:11 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 62:11 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 554 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 554 · نسخ مصحف (612 صفحات): 555.
آیت 62:11 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 21.
آیت 62:11 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 62:11: حروف کی تعداد 85، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 62:11 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 62:11 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,188 ہے۔
سورۃ الجمعہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الجمعہ: آیات کی تعداد 11۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 62 پر ہے۔
سورۃ الجمعہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الجمعہ مدنی ہے۔
کیا آیت 62:11 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 62:11 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الجمعہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 11 آیات اور 175 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔