سورۃ الجمعہ 62:10 الجمعة
یہ سورۃ الجمعہ کی 11 آیات میں سے آیت 10 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5187، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 554 پر ہے۔
فَإِذَا قُضِيَتِ ٱلصَّلَوٰةُ فَٱنتَشِرُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَٱبۡتَغُواْ مِن فَضۡلِ ٱللَّهِ وَٱذۡكُرُواْ ٱللَّهَ كَثِيرٗا لَّعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُونَ
پھر جب نماز ہو چکے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو1 اور بکثرت اللہ کا ذکر کیا کرو تاکہ تم فلاح پالو.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس سے مراد کاروبار اور تجارت ہے۔ یعنی نماز جمعہ سے فارغ ہوکر تم پھر اپنے اپنے کاروبار اور دنیا کے مشاغل میں مصروف ہو جاؤ۔ مقصد اس امر کی وضاحت ہے کہ جمعہ کے دن کاروبار بند رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف نماز کے وقت ایسا کرنا ضروری ہے۔
62:10 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 62:10
Al-Mukhtasar
10- پھر جب تم جمعے کی نماز سے فارغ ہو جاؤ تو رزقِ حلال کی تلاش اور اپنے کام کاج کے سلسلے میں زمین میں پھیل جاؤ اور حلال کمائی اور جائز منافع کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل مانگو اور رزق کی تلاش کے دوران میں کثرت سے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرو۔ تمھاری تلاشِ رزق تمھیں اللہ کا ذکر بُھلا نہ دے تاکہ اس کامیابی کو پا سکو جو تمھیں پسند ہے اور جس آخرت کی پکڑ کا تمھیں ڈر رہتا ہے، اس سے نجات پاؤ۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 554
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 554
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 555
آیت 62:10 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الجمعہ (الجمعة). 114 میں سے سورت نمبر 62 · آیات کی تعداد: 11.
آیت 62:10 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 62:10 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 554 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 554 · نسخ مصحف (612 صفحات): 555.
آیت 62:10 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 62:10 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 62:10: حروف کی تعداد 72، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 62:10 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 62:10 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,187 ہے۔
سورۃ الجمعہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الجمعہ: آیات کی تعداد 11۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 62 پر ہے۔
سورۃ الجمعہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الجمعہ مدنی ہے۔
کیا آیت 62:10 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 62:10 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الجمعہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 11 آیات اور 175 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔