مواد پر جائیں
آیت بہ آیت

سورۃ کے بارے میں

سورۃ الکافرون قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 109 پر ہے، یہ مکی ہے اور اس کی آیات کی تعداد 6 ہے۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 603 سے شروع ہوتی ہے۔

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. قُلۡ يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡكَٰفِرُونَ

    آپ کہہ دیجئے کہ اے کافرو!1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 الْكَافِرُونَ میں الف لام جنس کے لئے ہے۔ لیکن یہاں بطور خاص صرف ان کافروں سے خطاب ہے جن کی بابت اللہ کو علم تھا کہ ان کا خاتمہ کفر وشرک پر ہوگا۔ کیوں کہ اس سورت کے نزول کے بعد کئی مشرک مسلمان ہوئے اور انہوں نے اللہ کی عبادت کی۔ ( فتح القدیر ) ۔
  2. لَآ أَعۡبُدُ مَا تَعۡبُدُونَ

    نہ میں عبادت کرتا ہوں اس کی جس کی تم عبادت کرتے ہو.

  3. وَلَآ أَنتُمۡ عَٰبِدُونَ مَآ أَعۡبُدُ

    نہ تم عبادت کرنے والے ہو اس کی جس کی میں عبادت کرتا ہوں.

  4. وَلَآ أَنَا۠ عَابِدٞ مَّا عَبَدتُّمۡ

    اور نہ میں عبادت کروں گا جس کی تم عبادت کرتے ہو.

  5. وَلَآ أَنتُمۡ عَٰبِدُونَ مَآ أَعۡبُدُ

    اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کر رہا ہوں.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 بعض نے پہلی آیت کو حال کے اوردوسری کو استقبال کے مفہوم میں لیا ہے، لیکن امام شوکانی نے کہا ہے کہ ان تکلفات کی ضرورت نہیں ہے۔ تاکید کے لئے تکرار، عربی زبان کا عام اسلوب ہے، جسے قرآن کریم میں کئی جگہ اختیار کیا گیا ہے۔ جیسے سورۂ رحمٰن، سورۂ مرسلات میں ہے۔ اسی طرح یہاں بھی تاکید کے لئے یہ جملہ دہرایا گیا ہے۔ مقصد یہ ہے کہ یہ کبھی ممکن نہیں کہ میں توحید کا راستہ چھوڑ کر شرک کا راستہ اختیار کر لوں، جیسا کہ تم چاہتے ہو۔ اور اگر اللہ نے تمہاری قسمت میں ہدایت نہیں لکھی ہے، تو تم بھی اس توحید اور عبادت الٰہی سے محروم ہی رہو گے۔ یہ بات اس وقت فرمائی گئی، جب کفار نے یہ تجویز پیش کی کہ ایک سال ہم آپ (صلى الله عليه وسلم) کے معبود کی اور ایک سال آپ (صلى الله عليه وسلم) ہمارے معبودوں کی عبادت کریں۔
  6. لَكُمۡ دِينُكُمۡ وَلِيَ دِينِ

    تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور میرے لئے میرا دین ہے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یعنی اگر تم اپنے دین پر راضی ہو اور اسے چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہو، تو میں اپنے دین پر راضی ہوں، میں اسے کیوں چھوڑ وں؟ «لَنَا أَعْمَالُنَا وَلَكُمْ أَعْمَالُكُمْ» (القصص:55) ۔
0/6
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الکافرون 0:00 0:00

مصحف میں سورۃ الکافرون

نزول
مکی
پارہ
30
الفاظ کی تعداد
26
مدینہ مصحف (604 صفحات)
603
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
608-609
نسخ مصحف (612 صفحات)
609-610

سورۃ الکافرون کے بارے میں سوالات

سورۃ الکافرون میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الکافرون: آیات کی تعداد 6۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 109 پر ہے۔

سورۃ الکافرون کس پارے میں ہے؟

سورۃ الکافرون: پارہ 30 (کل 30 پارے)۔

سورۃ الکافرون مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الکافرون مکی ہے۔

سورۃ الکافرون کس صفحے پر ہے؟

سورۃ الکافرون مدینہ مصحف (604 صفحات) میں: 603۔ انڈو پاک مصحف (610 صفحات) میں: 608-609۔ نسخ مصحف (612 صفحات) میں: 609-610۔

سورۃ الکافرون میں کتنے الفاظ ہیں؟

سورۃ الکافرون: الفاظ کی تعداد 26، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے۔

سورۃ الکافرون میں کتنے عربی حروف ہیں؟

سورۃ الکافرون: حروف کی تعداد 95، اسی عثمانی متن سے، اعراب کے بغیر۔

سورۃ الکافرون قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

سورۃ الکافرون قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,208 سے آیت نمبر 6,213 تک ہے۔

کیا سورۃ الکافرون میں سجدے کی آیت ہے؟

نہیں۔ مدینہ مصحف میں سورۃ الکافرون پر سجدے کی کوئی علامت نہیں؛ 114 سورتوں میں سے 14 میں سجدے کی آیت ہے۔

کیا سورۃ الکافرون سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ سورۃ الکافرون کی تمام 6 آیات یہاں آیت بہ آیت، 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہیں، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الکافرون کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 6 آیات اور 26 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

سورۃ الکافرون سنیں

قرآن کے قاری

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play