مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
سورۃ کے بارے میں
سورۃ النصر قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 110 پر ہے، یہ مدنی ہے اور اس کی آیات کی تعداد 3 ہے۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 603 سے شروع ہوتی ہے۔
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
إِذَا جَآءَ نَصۡرُ ٱللَّهِ وَٱلۡفَتۡحُ
جب اللہ کی مدد اور فتح آجائے۔
وَرَأَيۡتَ ٱلنَّاسَ يَدۡخُلُونَ فِي دِينِ ٱللَّهِ أَفۡوَاجٗا
اور تو لوگوں کو اللہ کے دین میں جوق در جوق آتا دیکھ لے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اللہ کی مدد کا مطلب، اسلام اور مسلمانوں کا کفر اور کافروں پر غلبہ ہے، اور فتح سے مراد فتح مکہ ہے، جو نبی (صلى الله عليه وسلم) کا مولد ومسکن تھا، لیکن کافروں نے آپ (صلى الله عليه وسلم) کو اور صحابہ کرام (رضي الله عنهم) کو وہاں سے ہجرت کرنے پر مجبور کر دیا تھا، چنانچہ جب 8 ہجری میں یہ مکہ فتح ہو گیا تو لوگ فوج در فوج اسلام میں داخل ہونے شروع ہوگئے، جب کہ اس سے قبل ایک ایک دو دو فرد مسلمان ہوتے تھے۔ فتح مکہ سے لوگوں پر یہ بات بالکل واضح ہوگئی کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کے سچے پیغمبر ہیں اور دین اسلام دین حق ہے،جس کے بغیر اب نجات اخروی ممکن نہیں، اللہ تعالیٰ نےفرمایا جب ایسا ہو تو۔
فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ وَٱسۡتَغۡفِرۡهُۚ إِنَّهُۥ كَانَ تَوَّابَۢا
تو اپنے رب کی تسبیح کرنے لگ حمد کے ساتھ اور اس سے مغفرت کی دعا مانگ، بیشک وه بڑا ہی توبہ قبول کرنے واﻻ ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی یہ سمجھ لےکہ تبلیغ رسالت اور احقاق حق کا فرض، جو تیرے ذمے تھا، پورا ہو گیا اور اب تیرا دنیا سے کوچ کرنے کا مرحلہ قریب آگیا ہے، اس لئے حمد وتسبیح الٰہی اور استغفار کا خوب اہتمام کر۔ اس سے معلوم ہوا کہ زندگی کے آخری ایام میں ان چیزوں کا اہتمام کثرت سے کرنا چاہئے۔
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
مصحف میں سورۃ النصر
- نزول
- مدنی
- پارہ
- 30
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 603
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 609
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 610
سورۃ النصر کے بارے میں سوالات
سورۃ النصر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النصر: آیات کی تعداد 3۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 110 پر ہے۔
سورۃ النصر کس پارے میں ہے؟
سورۃ النصر: پارہ 30 (کل 30 پارے)۔
سورۃ النصر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النصر مدنی ہے۔
سورۃ النصر کس صفحے پر ہے؟
سورۃ النصر مدینہ مصحف (604 صفحات) میں: 603۔ انڈو پاک مصحف (610 صفحات) میں: 609۔ نسخ مصحف (612 صفحات) میں: 610۔
سورۃ النصر میں کتنے الفاظ ہیں؟
سورۃ النصر: الفاظ کی تعداد 19، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے۔
سورۃ النصر میں کتنے عربی حروف ہیں؟
سورۃ النصر: حروف کی تعداد 80، اسی عثمانی متن سے، اعراب کے بغیر۔
سورۃ النصر قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
سورۃ النصر قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,214 سے آیت نمبر 6,216 تک ہے۔
کیا سورۃ النصر میں سجدے کی آیت ہے؟
نہیں۔ مدینہ مصحف میں سورۃ النصر پر سجدے کی کوئی علامت نہیں؛ 114 سورتوں میں سے 14 میں سجدے کی آیت ہے۔
کیا سورۃ النصر سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ سورۃ النصر کی تمام 3 آیات یہاں آیت بہ آیت، 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہیں، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النصر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 3 آیات اور 19 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔
سورۃ النصر سنیں
- Mishary Alafasy مشاري العفاسي حفص عن عاصممرتل
- AbdulBaset (Murattal) عبدالباسط عبدالصمد حفص عن عاصممرتل
- AbdulBaset AbdulSamad عبدالباسط عبدالصمد حفص عن عاصممجود
- Minshawi (Murattal) محمد صديق المنشاوي حفص عن عاصممرتل
- As-Sudais عبدالرحمن السديس حفص عن عاصممرتل
- Abu Bakr ash-Shatri أبو بكر الشاطري حفص عن عاصممرتل