مواد پر جائیں
آیت بہ آیت

سورۃ کے بارے میں

سورۃ الکوثر قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 108 پر ہے، یہ مکی ہے اور اس کی آیات کی تعداد 3 ہے۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 602 سے شروع ہوتی ہے۔

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. إِنَّآ أَعۡطَيۡنَٰكَ ٱلۡكَوۡثَرَ

    یقیناً ہم نے تجھے (حوض) کوﺛر (اور بہت کچھ) دیا ہے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 كَوْثَرٌ، کثرت سے ہے۔ اس کے معتدد معنی بیان کیے گئے ہیں۔ ابن کثیر نے (خیر کثیر) کے مفہوم کو ترجیح دی ہے کیوں کہ اس میں ایسا عموم ہے کہ جس میں دوسرے معنی بھی آجاتے ہیں۔ مثلاً صحیح احادیث میں بتلایا گیا ہے، کہ اس سے ایک نہر مراد ہےجو جنت میں آپ (صلى الله عليه وسلم) کو عطا کی جائے گی۔ اسی طرح بعض احادیث میں اس کا مصداق حوض بتلایا گیا ہے، جس سے اہل ایمان جنت میں جانے سے قبل نبی (صلى الله عليه وسلم) کے دست مبارک سے پانی پئیں گے۔ اس حوض میں پھر پانی اسی جنت والی نہر سے آرہا ہوگا۔ اسی طرح دنیا کی فتوحات اور آپ (صلى الله عليه وسلم) کا رفع ودوام ذکر اور آخرت کا اجر وثواب، سب ہی چیزیں (خیر کثیر) میں آجاتی ہیں۔ (ابن کثیر) ۔
  2. فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَٱنۡحَرۡ

    پس تو اپنے رب کے لئے نماز پڑھ اور قربانی کر.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یعنی نماز بھی صرف ایک اللہ کے لئے اور قربانی بھی صرف ایک اللہ کے نام پر۔ مشرکین کی طرح ان میں دوسروں کو شریک نہ کر۔ نَحْرٌ کے اصل معنی ہیں اونٹ کے حلقوم میں نیزہ یا چھری مار کر اسے ذبح کرنا۔ دوسرے جانوروں کو زمین پر لٹا کر ان کے گلوں پر چھری پھیری جاتی ہے اسے ذبح کرنا کہتے ہیں۔ لیکن یہاں نحر سے مراد مطلق قربانی ہے، علاوہ ازیں اس میں بطور صدقہ وخیرات جانور قربان کرنا۔ حج کے موقعے پر منیٰ میں اور عیدالاضحیٰ کے موقعے پر قربانی کرنا، سب شامل ہیں۔
  3. إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ ٱلۡأَبۡتَرُ

    یقیناً تیرا دشمن ہی ﻻوارث اور بے نام ونشان ہے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 أَبْتَرُ ایسے شخص کوکہتے ہیں جو مقطوع النسل یا مقطوع الذکر ہو، یعنی اس کی ذات پر اس کی نسل کا خاتمہ ہوجائے یا کوئی اس کا نام لیوا نہ رہے۔ جب نبی (صلى الله عليه وسلم) کی اولاد نرینہ زندہ نہ رہی تو بعض کفار نے نبی (صلى الله عليه وسلم) کو ابتر کہا، جس پر اللہ تعالیٰ نے آپ (صلى الله عليه وسلم) کو تسلی دی کہ ابتر تو نہیں، تیرے دشمن ہی ہوں گے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آپ (صلى الله عليه وسلم) کی نسل کو باقی رکھا گو اس کا سلسلہ لڑکی کی طرف سے ہی ہے۔ اسی طرح آپ (صلى الله عليه وسلم) کی امت بھی آپ (صلى الله عليه وسلم) کی اوالاد معنوی ہی ہے، جس کی کثرت پر آپ (صلى الله عليه وسلم) قیامت والے دن فخر کریں گے، علاوہ ازیں آپ (صلى الله عليه وسلم) کا ذکر پوری دنیا میں نہایت عزت واحترام سے کیا جاتا ہے، جبکہ آپ (صلى الله عليه وسلم) سے بغض وعناد رکھنے والے صرف صفحات تاریخ پر ہی موجود رہ گئے ہیں لیکن کسی دل میں ان کا احترام نہیں اور کسی زبان پر ان کا ذکر خیرنہیں۔
0/3
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الکوثر 0:00 0:00

مصحف میں سورۃ الکوثر

نزول
مکی
پارہ
30
الفاظ کی تعداد
10
مدینہ مصحف (604 صفحات)
602
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
608
نسخ مصحف (612 صفحات)
609

سورۃ الکوثر کے بارے میں سوالات

سورۃ الکوثر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الکوثر: آیات کی تعداد 3۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 108 پر ہے۔

سورۃ الکوثر کس پارے میں ہے؟

سورۃ الکوثر: پارہ 30 (کل 30 پارے)۔

سورۃ الکوثر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الکوثر مکی ہے۔

سورۃ الکوثر کس صفحے پر ہے؟

سورۃ الکوثر مدینہ مصحف (604 صفحات) میں: 602۔ انڈو پاک مصحف (610 صفحات) میں: 608۔ نسخ مصحف (612 صفحات) میں: 609۔

سورۃ الکوثر میں کتنے الفاظ ہیں؟

سورۃ الکوثر: الفاظ کی تعداد 10، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے۔

سورۃ الکوثر میں کتنے عربی حروف ہیں؟

سورۃ الکوثر: حروف کی تعداد 42، اسی عثمانی متن سے، اعراب کے بغیر۔

سورۃ الکوثر قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

سورۃ الکوثر قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,205 سے آیت نمبر 6,207 تک ہے۔

کیا سورۃ الکوثر میں سجدے کی آیت ہے؟

نہیں۔ مدینہ مصحف میں سورۃ الکوثر پر سجدے کی کوئی علامت نہیں؛ 114 سورتوں میں سے 14 میں سجدے کی آیت ہے۔

کیا سورۃ الکوثر سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ سورۃ الکوثر کی تمام 3 آیات یہاں آیت بہ آیت، 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہیں، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الکوثر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 3 آیات اور 10 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

سورۃ الکوثر سنیں

قرآن کے قاری

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play