مواد پر جائیں

سورۃ الکہف 18:18 الكهف

یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 18 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2158، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 295 پر ہے۔

وَتَحۡسَبُهُمۡ أَيۡقَاظٗا وَهُمۡ رُقُودٞۚ وَنُقَلِّبُهُمۡ ذَاتَ ٱلۡيَمِينِ وَذَاتَ ٱلشِّمَالِۖ وَكَلۡبُهُم بَٰسِطٞ ذِرَاعَيۡهِ بِٱلۡوَصِيدِۚ لَوِ ٱطَّلَعۡتَ عَلَيۡهِمۡ لَوَلَّيۡتَ مِنۡهُمۡ فِرَارٗا وَلَمُلِئۡتَ مِنۡهُمۡ رُعۡبٗا

آپ خیال کرتے کہ وه بیدار ہیں، حاﻻنکہ وه سوئے ہوئے تھے1 ، خود ہم ہی انہیں دائیں بائیں کروٹیں دﻻیا کرتے تھے2، ان کا کتا بھی چوکھٹ پر اپنے ہاتھ پھیلائے ہوئے تھا۔ اگر آپ جھانک کر انہیں دیکھنا چاہتے تو ضرور الٹے پاؤں بھاگ کھڑے ہوتے اور ان کے رعب سے آپ پر دہشت چھا جاتی.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 أَيْقَاظٌ, يَقِظٌ کی جمع اور رُقُودٌ راقد کی جمع ہے وہ بیدار اس لئے محسوس ہوتے تھے کہ ان کی آنکھیں کھلی ہوتی تھیں، جس طرح جاگنے والے شخص کی ہوتی ہیں۔ بعض کہتے ہیں زیادہ کروٹیں بدلنے کی وجہ سے وہ بیدار نظر آتے تھے۔
  2. 2 تاکہ ان کے جسموں کو مٹی نہ کھا جائے۔
  3. 3 یہ ان کی حفاظت کے لئے اللہ تعالٰی کی طرف سے انتظام تھا تاکہ کوئی ان کے قریب نہ جاسکے۔

18:18 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الکہف
0/110
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الکہف 18:18 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 18:18

Al-Mukhtasar

18- اے ان کی طرف دیکھنے والے! ان کی آنکھوں کے کھلے ہونے کی وجہ سے تم انھیں بیدار سمجھو گے، حالانکہ حقیقت میں وہ سوئے ہوئے ہیں۔ ہم ان کی نیند ہی میں ان کی کروٹیں کبھی دائیں اور کبھی بائیں بدلتے رہتے ہیں تاکہ مٹی ان کے جسموں کو نہ کھا جائے۔ ان کے ہمراہ جو کتا تھا، وہ بھی غار کی چوکھٹ پر اپنے بازو پھیلائے ہوئے ہے۔ اگر آپ ان پر جھانکیں اور ان کا مشاہدہ کریں تو ضرور خوف کے مارے بھاگتے ہوئے ان سے پیٹھ پھیر لیں گے اور آپ کا دل ان کے رعب سے بھر جائے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
15
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
295
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
294
نسخ مصحف (612 صفحات)
295
آیت 18:18 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.

آیت 18:18 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 15.

آیت 18:18 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 295 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 294 · نسخ مصحف (612 صفحات): 295.

آیت 18:18 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 18:18 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 18:18: حروف کی تعداد 108، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 18:18 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 18:18 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,158 ہے۔

سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔

سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الکہف مکی ہے۔

کیا آیت 18:18 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 18:18 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play