مواد پر جائیں

سورۃ الکہف 18:19 الكهف

یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 19 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2159، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 295 پر ہے۔

وَكَذَٰلِكَ بَعَثۡنَٰهُمۡ لِيَتَسَآءَلُواْ بَيۡنَهُمۡۚ قَالَ قَآئِلٞ مِّنۡهُمۡ كَمۡ لَبِثۡتُمۡۖ قَالُواْ لَبِثۡنَا يَوۡمًا أَوۡ بَعۡضَ يَوۡمٖۚ قَالُواْ رَبُّكُمۡ أَعۡلَمُ بِمَا لَبِثۡتُمۡ فَٱبۡعَثُوٓاْ أَحَدَكُم بِوَرِقِكُمۡ هَٰذِهِۦٓ إِلَى ٱلۡمَدِينَةِ فَلۡيَنظُرۡ أَيُّهَآ أَزۡكَىٰ طَعَامٗا فَلۡيَأۡتِكُم بِرِزۡقٖ مِّنۡهُ وَلۡيَتَلَطَّفۡ وَلَا يُشۡعِرَنَّ بِكُمۡ أَحَدًا

اسی طرح ہم نے انہیں جگا کر اٹھا دیا1 کہ آپس میں پوچھ گچھ کرلیں۔ ایک کہنے والے نے کہا کہ کیوں بھئی تم کتنی دیر ٹھہرے رہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ایک دن یا ایک دن سے بھی کم2۔ کہنے لگے کہ تمہارے ٹھہرے رہنے کا بخوبی علم اللہ تعالیٰ ہی کو ہے3۔ اب تو تم اپنے میں سے کسی کو اپنی یہ چاندی دے کر شہر بھیجو وه خوب دیکھ بھال لے کہ شہر کا کون سا کھانا پاکیزه تر ہے4، پھر اسی میں سے تمہارے کھانے کے لئے لے آئے، اور وه بہت احتیاط اور نرمی برتے اور کسی کو تمہاری خبر نہ ہونے دے.5

مترجم کے حواشی (5)
  1. 1 یعنی جس طرح ہم نے انہیں اپنی قدرت سے سلا دیا تھا، اسی طرح تین سو نو سال کے بعد ہم نے انہیں اٹھا دیا اور اس حال میں اٹھایا کہ ان کے جسم اسی طرح صحیح تھے، جس طرح تین سو سال قبل سوتے وقت تھے، اسی لئے آپس میں ایک دوسرے سے انہوں نے سوال کیا۔
  2. 2 گویا جس وقت وہ غار میں داخل ہوئے، صبح کا پہلا پہر تھا اور جب بیدار ہوئے تو دن کا آخری پہر تھا، یوں وہ سمجھے کہ شاید ہم ایک دن یا اس سے بھی کم، دن کا کچھ حصہ سوئے رہے۔
  3. 3 تاہم کثرت نوم کی وجہ سے وہ سخت تردد میں رہے اور بالآخر معاملہ اللہ کے سپرد کر دیا کہ وہی صحیح مدت جانتا ہے۔
  4. 4 بیدار ہونے کے بعد، خوراک جو انسان کی سب سے اہم ضرورت ہے، اس کا سر وسامان کرنے کی فکر لاحق ہوئی۔
  5. 5 احتیاط اور نرمی کی تاکید اسی اندیشے کے پیش نظر کی، جس کی وجہ سے وہ شہر سے نکل کر ایک ویرانے میں آئے تھے۔ اسے تاکید کی کہ کہیں اس کے روپے سے شہر والوں کو ہمارا علم نہ ہو جائے اور کوئی نئی افتاد ہم پر نہ آپڑے، جیسا کہ اگلی آیت میں ہے۔

18:19 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الکہف
0/110
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الکہف 18:19 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 18:19

Al-Mukhtasar

19- جیسے ہم نے ان کے ساتھ کیا جس میں سے ہم نے اپنی قدرت کے بعض عجائب ذکر کر دیے، اسی طرح ہم نے انھیں ایک لمبی مدت کے بعد جگایا تاکہ وہ ایک دوسرے سے پوچھیں کہ وہ کتنی دیر سوئے رہے۔ ان میں سے کسی نے کہا: ہم ایک دن یا ایک دن سے بھی کم سوئے رہے ہیں اور ان میں سے کسی نے کہا، جسے ان کی سو کر گزاری ہوئی مدت کا صحیح اندازہ نہ ہوا: تمھارے سو کر گزارے ہوئے وقت کی مدت تمھارا رب ہی بہتر جانتا ہے، اس لیے اس کے علم کا معاملہ اس کے سپرد کرو اور اس کام میں مشغول ہو جاؤ جو تمھارے لیے مددگار ہو اور اب تم اپنے میں سے کسی کو چاندی کے یہ سکے دے کر شہر بھیجو، جس کا تصور ان کے ذہن میں تھا، تو وہ اچھی طرح دیکھ لے کہ کس کا کھانا زیادہ پاکیزہ اور کمائی زیادہ عمدہ ہے۔ وہ تمھارے لیے اس سے خوراک لے کر آئے۔ وہ شہر میں داخل ہوتے، نکلتے اور معاملہ کرتے وقت غور و فکر اور پوری احتیاط سے کام لے اور کسی کو تمھاری جگہ کی خبر نہ ہونے دے کیونکہ اس سے کوئی بڑی مصیبت آسکتی ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
15
الفاظ کی تعداد
38
مدینہ مصحف (604 صفحات)
295
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
295
نسخ مصحف (612 صفحات)
296
آیت 18:19 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.

آیت 18:19 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 15.

آیت 18:19 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 295 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 295 · نسخ مصحف (612 صفحات): 296.

آیت 18:19 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 38.

آیت 18:19 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 18:19: حروف کی تعداد 172، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 18:19 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 18:19 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,159 ہے۔

سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔

سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الکہف مکی ہے۔

کیا آیت 18:19 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 18:19 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play