سورۃ الکہف 18:20 الكهف
یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 20 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2160، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 295 پر ہے۔
إِنَّهُمۡ إِن يَظۡهَرُواْ عَلَيۡكُمۡ يَرۡجُمُوكُمۡ أَوۡ يُعِيدُوكُمۡ فِي مِلَّتِهِمۡ وَلَن تُفۡلِحُوٓاْ إِذًا أَبَدٗا
اگر یہ کافر تم پر غلبہ پالیں تو تمہیں سنگسار کر دیں گے یا تمہیں پھر اپنے دین میں لوٹا لیں گے اور پھر تم کبھی بھی کامیاب نہ ہو سکو گے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی آخرت کی جس کامیابی کے لئے ہم نے صعوبت، مشقت برداشت کی، ظاہر بات ہے کہ اگر اہل شہر نے ہمیں مجبور کرکے پھر آبائی دین کی طرف لوٹا دیا، تو ہمارا اصل مقصد ہی فوت ہو جائے گا، ہماری محنت بھی برباد جائے گی اور ہم نہ دین کے رہیں گے نہ دنیا کے۔
18:20 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 18:20
Al-Mukhtasar
20- اگر تمھاری قوم کو تمھاری اطلاع ہوگئی اور تمھاری اس جگہ کا انھیں علم ہوگیا تو وہ پتھروں سے رجم کر کے تمھیں مار دیں گے یا تمھیں اپنے ناحق دین کی طرف لوٹادیں گے جس پر تم اللہ کی مہربانی سے دینِ حق کی طرف ہدایت پانے سے پہلے تھے۔ اگر تم اس کی طرف پلٹ گئے تو کبھی کامیاب نہ ہوگے، نہ دنیا کی زندگی میں اور نہ آخرت میں، بلکہ دینِ حق جس کی طرف اللہ نے تمھیں ہدایت دی ہے، اس کو چھوڑنے اور اس باطل دین کو اپنانے کی وجہ سے تم دونوں جہانوں میں بہت زیادہ نقصان اٹھاؤ گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 15
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 295
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 295
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 296
آیت 18:20 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.
آیت 18:20 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 15.
آیت 18:20 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 295 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 295 · نسخ مصحف (612 صفحات): 296.
آیت 18:20 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 18:20 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 18:20: حروف کی تعداد 56، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 18:20 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 18:20 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,160 ہے۔
سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔
سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الکہف مکی ہے۔
کیا آیت 18:20 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 18:20 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔