مواد پر جائیں

سورۃ الکہف 18:21 الكهف

یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 21 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2161، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 296 پر ہے۔

وَكَذَٰلِكَ أَعۡثَرۡنَا عَلَيۡهِمۡ لِيَعۡلَمُوٓاْ أَنَّ وَعۡدَ ٱللَّهِ حَقّٞ وَأَنَّ ٱلسَّاعَةَ لَا رَيۡبَ فِيهَآ إِذۡ يَتَنَٰزَعُونَ بَيۡنَهُمۡ أَمۡرَهُمۡۖ فَقَالُواْ ٱبۡنُواْ عَلَيۡهِم بُنۡيَٰنٗاۖ رَّبُّهُمۡ أَعۡلَمُ بِهِمۡۚ قَالَ ٱلَّذِينَ غَلَبُواْ عَلَىٰٓ أَمۡرِهِمۡ لَنَتَّخِذَنَّ عَلَيۡهِم مَّسۡجِدٗا

ہم نے اس طرح لوگوں کو ان کے حال سے آگاه کر1 دیا کہ وه جان لیں کہ اللہ کا وعده بالکل سچا ہے اور قیامت میں کوئی شک وشبہ نہیں2۔ جب کہ وه اپنے امر میں آپس میں اختلاف کر رہے3 تھے کہنے لگے کہ ان کے غار پر ایک عمارت بنا لو4۔ ان کا رب ہی ان کے حال کا زیاده عالم5 ہے۔ جن لوگوں نے ان کے بارے میں غلبہ پایا وه کہنے لگے کہ ہم تو ان کے آس پاس مسجد بنالیں گے.6

مترجم کے حواشی (6)
  1. 1 یعنی جس طرح ہم نے انہیں سلایا اور جگایا، اسی طرح ہم نے لوگوں کو ان کے حال سے آگاہ کر دیا۔ بعض روایات کے مطابق یہ آگاہی اس طرح ہوئی جب اصحاب کہف کا ایک ساتھی چاندی کا سکہ لے کر شہر گیا، جو تین سو سال قبل کے بادشاہ دقیانوس کے زمانے کا تھا اور وہ سکہ اس نے ایک دکاندار کو دیا، تو وہ حیران ہوا، اس نے ساتھ والی دکان والے کو دکھایا، وہ دیکھ کر حیران ہوا، جب کہ اصحاب کہف کا ساتھی یہ کہتا رہا کہ میں اس شہر کا باشندہ ہوں اور کل ہی یہاں سے گیا ہوں، لیکن اس ”کل“ کو تین صدیاں گزر چکی تھیں، لوگ کس طرح اس کی بات مان لیتے؟ لوگوں کو شبہ گزرا کہ کہیں اس شخص کو مدفون خزانہ ملا ہو۔ یہ بات بادشاہ یا حاکم مجاز تک پہنچی اور اس ساتھی کی مدد سے وہ غار تک پہنچا اور اصحاب کہف سے ملاقات کی۔ اس کے بعد اللہ تعالٰی نے انہیں پھر وفات دے دی (ابن کثیر)
  2. 2 یعنی اصحاب کہف کے اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ قیامت کے وقوع اور بعث بعد الموت کا وعدہ الٰہی سچا ہے، منکرین کے لئے اس واقعہ میں اللہ کی قدرت کا ایک نمونہ موجود ہے۔
  3. 3 إِذْ یا تو ظرف ہے أَعْثَرْنَا کا، یعنی ہم نے انہیں اس وقت ان کے حال سے آگاہ کیا، جب وہ بعث بعد الموت یا واقعہ قیامت کے بارے میں آپس میں جھگڑ رہے تھے۔ یا یہاں اذْكُرْ محذوف ہے، یعنی وہ وقت یاد کرو، جب وہ آپس میں جھگڑ رہے تھے۔
  4. 4 یہ کہنے والے کون تھے، بعض کہتے ہیں کہ اس وقت کے اہل ایمان تھے، بعض کہتے ہیں بادشاہ اور اس کے ساتھی تھے، جب جاکر انہوں نے ملاقات کی اور اس کے بعد اللہ نے انہیں پھر سلا دیا، تو بادشاہ اور اس کے ساتھیوں نے کہا کہ ان کی حفاظت کے لئے ایک عمارت بنا دی جائے۔
  5. 5 جھگڑا کرنے والوں کو اللہ تعالٰی نے فرمایا کہ ان کی بابت صحیح علم صرف اللہ کو ہی ہے۔
  6. 6 یہ غلبہ حاصل کرنے والے اہل ایمان تھے یا اہل کفر و شرک؟ شوکانی نے پہلی رائے کو ترجیح دی ہے اور ابن کثیر نے دوسری رائے کو۔ کیونکہ صالحین کی قبروں پر مسجدیں تعمیر کرنا اللہ کو پسند نہیں۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا۔«لَعَنَ اللهُ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ وَصَالِحِيهِمْ مَسَاجِدَ »(البخاري، كتاب الجنائز، باب ما يكره من اتخاذ المساجد على القبور- ومسلم كتاب المساجد واتخاذ الصور فيها )۔ اللہ تعالٰی یہود و نصاریٰ پر لعنت فرمائے جنہوں نے اپنے پیغمبروں اور صالحین کی قبروں کو مسجدیں بنا لیا، حضرت عمر کی خلافت میں عراق میں حضرت دانیال (عليه السلام) کی قبر دریافت ہوئی تو آپ نے حکم دیا کہ اسے چھپا کر عام قبروں جیسا کر دیا جا‏ئے تاکہ لوگوں کے علم میں نہ آئے کہ فلاں قبر فلاں پیغمبر کی ہے۔ تفسیر ابن کثیر۔

18:21 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الکہف
0/110
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الکہف 18:21 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 18:21

Al-Mukhtasar

21- جیسے ہم نے ان کے ساتھ حیران کن معاملات کیے جو ہماری قدرت پر دلالت کرتے ہیں کہ انھیں سالہا سال تک سلائے رکھا، پھر انھیں جگایا، اسی طرح ہم نے ان کے شہر والوں کو ان کے بارے میں مطلع کردیا تاکہ ان کے شہر والے یہ جان لیں کہ اہلِ ایمان کی مدد کا اللہ کا وعدہ سچا، مرنے کے بعد دوبارہ اٹھنا برحق اور قیامت یقینی طور پرآنے والی ہے جس میں کوئی شک نہیں۔ پھر جب غار والوں کا معاملہ ظاہر ہوگیا اور وہ فوت ہوگئے تو ان پر مطلع ہونے والوں نے ان کے بارے میں اختلاف کیا کہ ان کےمعاملے میں کیا کیا جائے؟ ان میں سے ایک گروہ نے کہا: ان کے غار کے دروازے پر ان کی دیکھ بھال اور حفاظت کے لیے ایک عمارت بنا دو۔ ان کا رب ہی ان کے حال کا زیادہ علم رکھتا ہے۔ ان کا حال بتاتا ہے کہ انھیں اللہ کے ہاں خصوصی مقام حاصل تھا۔ ان پر غلبہ پانے والے جن لوگوں کے پاس علم تھا نہ صحیح دعوت، انھوں نے کہا: ہم تو ان کی اس جگہ پر ان کی تکریم اور ان کے مرتبے کی یادگار کے طور پر ضرور مسجد بنائیں گے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
15
الفاظ کی تعداد
32
مدینہ مصحف (604 صفحات)
296
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
295
نسخ مصحف (612 صفحات)
296
آیت 18:21 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.

آیت 18:21 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 15.

آیت 18:21 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 296 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 295 · نسخ مصحف (612 صفحات): 296.

آیت 18:21 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 32.

آیت 18:21 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 18:21: حروف کی تعداد 140، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 18:21 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 18:21 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,161 ہے۔

سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔

سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الکہف مکی ہے۔

کیا آیت 18:21 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 18:21 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play