سورۃ الکہف 18:22 الكهف
یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 22 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2162، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 296 پر ہے۔
سَيَقُولُونَ ثَلَٰثَةٞ رَّابِعُهُمۡ كَلۡبُهُمۡ وَيَقُولُونَ خَمۡسَةٞ سَادِسُهُمۡ كَلۡبُهُمۡ رَجۡمَۢا بِٱلۡغَيۡبِۖ وَيَقُولُونَ سَبۡعَةٞ وَثَامِنُهُمۡ كَلۡبُهُمۡۚ قُل رَّبِّيٓ أَعۡلَمُ بِعِدَّتِهِم مَّا يَعۡلَمُهُمۡ إِلَّا قَلِيلٞۗ فَلَا تُمَارِ فِيهِمۡ إِلَّا مِرَآءٗ ظَٰهِرٗا وَلَا تَسۡتَفۡتِ فِيهِم مِّنۡهُمۡ أَحَدٗا
کچھ لوگ تو کہیں گے کہ اصحاب کہف تین تھے اور چوتھا ان کا کتا تھا1 ۔ کچھ کہیں گے کہ پانچ تھے اور چھٹا ان کا کتا تھا، غیب کی باتوں میں اٹکل (کے تیر تکے) چلاتے ہیں2، کچھ کہیں گے کہ وه سات ہیں اور آٹھواں ان کا کتا3 ہے۔ آپ کہہ دیجیئے کہ میرا پروردگار ان کی تعداد کو بخوبی جاننے واﻻ ہے، انہیں بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں4۔ پس آپ ان کے مقدمے میں صرف سرسری گفتگو کریں5 اور ان میں سے کسی سے ان کے بارے میں پوچھ گچھ بھی نہ کریں.6
مترجم کے حواشی (6)
- 1 یہ کہنے والے اور ان کی مختلف تعداد بتلانے والے عہد رسالت کے مؤمن اور کافر تھے، خصوصاً اہل کتاب جو کتب آسمانی سے آگاہی اور علم کا دعویٰ رکھتے تھے۔
- 2 یعنی علم ان میں سے کسی کے پاس نہیں، جس طرح بغیر دیکھے کوئی پتھر مارے، یہ بھی اس طرح اٹکل پچو باتیں کر رہے ہیں۔
- 3 اللہ تعالٰی نے صرف تین قول بیان فرمائے، پہلے وہ دو قولوں کو رَجْمَا بِالْغَیْبِ (ظن و تخمین) کہہ کر ان کو کمزور رائے قرار دیا اور اس تیسرے قول کا ذکر اس کے بعد کیا، جس سے اہل تفسیر نے استدلال کیا ہے کہ یہ انداز اس قول کی صحت کی دلیل ہے اور فی الواقع ان کی اتنی ہی تعداد تھی (ابن کثیر)
- 4 بعض صحابہ (رضي الله عنهم)سے مروی ہے کہ وہ کہتے تھے میں بھی ان کم لوگوں میں سے ہوں جو یہ جانتے ہیں کہ اصحاب کہف کی تعداد کتنی تھی؟ وہ صرف سات تھے جیسا کہ تیسرے قول میں بتلایا گیا ہے (ابن کثیر)
- 5 یعنی صرف ان ہی باتوں پر اکتفاء کریں جن کی اطلاع آپ کو وحی کے ذریعے سے کردی گئی ہے۔ یا تعین عدد میں بحث و تکرار نہ کریں، صرف یہ کہہ دیں کہ اس تعیین کی کوئی دلیل نہیں ہے۔
- 6 یعنی بحث کرنے والوں سے ان کی بابت کچھ نہ پوچھیں، اس لئے کہ جس سے پوچھا جائے، اس کو پوچھنے والے سے زیادہ علم ہونا چاہئے، جب کہ یہاں معاملہ اس کے برعکس ہے۔ آپ کے پاس تو پھر بھی یقینی علم کا ایک ذریعہ وحی، موجود ہے، جب کہ دوسروں کے پاس ذہنی تصور کے سوا کچھ بھی نہیں۔
18:22 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 18:22
Al-Mukhtasar
22- ان کے قصے میں بحث مباحثہ کرنے والے بعض لوگ ان کی تعداد کے بارے میں کہیں گے: وہ تین تھے اور چوتھا ان کا کتا تھا اور کچھ کہیں گے: وہ پانچ تھے، چھٹا ان کا کتا تھا۔ ان دونوں گروہوں نے یہ بات بغیر کسی دلیل کے محض اندازے ہی سے کہی ہے۔ اور بعض کہیں گے: وہ سات تھے اور آٹھواں ان کا کتا تھا۔ اے رسول! آپ کہہ دیں: میرا رب ان کی تعداد زیادہ جانتا ہے۔ ان کی تعداد سوائے ان چند لوگوں کے کوئی نہیں جانتا جنھیں اللہ نے ان کی تعداد بتائی ہے، لہٰذا آپ ان کی تعداد اور دیگر حالات کے بارے میں اہلِ کتاب وغیرہ سے بس سرسری گفتگو ہی کریں، زیادہ گہرائی میں نہ جائیں، یعنی ان کے بارے میں جو وحی آپ پر اتری ہے، اسی پر اکتفا کریں۔ ان کے بارے میں کسی سے تفصیلات نہ پوچھیں کیونکہ وہ ان کی تفصیلات نہیں جانتے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 15
- الفاظ کی تعداد
- 33
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 296
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 295
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 296
آیت 18:22 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.
آیت 18:22 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 15.
آیت 18:22 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 296 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 295 · نسخ مصحف (612 صفحات): 296.
آیت 18:22 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 33.
آیت 18:22 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 18:22: حروف کی تعداد 149، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 18:22 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 18:22 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,162 ہے۔
سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔
سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الکہف مکی ہے۔
کیا آیت 18:22 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 18:22 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔