سورۃ الکہف 18:29 الكهف
یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 29 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2169، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 297 پر ہے۔
وَقُلِ ٱلۡحَقُّ مِن رَّبِّكُمۡۖ فَمَن شَآءَ فَلۡيُؤۡمِن وَمَن شَآءَ فَلۡيَكۡفُرۡۚ إِنَّآ أَعۡتَدۡنَا لِلظَّٰلِمِينَ نَارًا أَحَاطَ بِهِمۡ سُرَادِقُهَاۚ وَإِن يَسۡتَغِيثُواْ يُغَاثُواْ بِمَآءٖ كَٱلۡمُهۡلِ يَشۡوِي ٱلۡوُجُوهَۚ بِئۡسَ ٱلشَّرَابُ وَسَآءَتۡ مُرۡتَفَقًا
اور اعلان کردے کہ یہ سراسر برحق قرآن تمہارے رب کی طرف سے ہے۔ اب جو چاہے ایمان ﻻئے اور جو چاہے کفر کرے۔ ﻇالموں کے لئے ہم نے وه آگ تیار کر رکھی ہے جس کی قناتیں انہیں گھیر لیں گی۔ اگر وه فریاد رسی چاہیں گے تو ان کی فریاد رسی اس پانی سے کی جائے گی جو تیل کی تلچھٹ جیسا ہوگا جو چہرے بھون دے گا، بڑا ہی برا پانی ہے اور بڑی بری آرام گاه (دوزخ) ہے.
18:29 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 18:29
Al-Mukhtasar
29- اے رسول! دلوں کی غفلت کی وجہ سے اللہ کا ذکر چھوڑ دینے والے لوگوں سے کہہ دیں: جو میں تمھارے پاس لایا ہوں، وہ حق ہے اور وہ اللہ کی طرف سے ہے، میری طرف سے نہیں اور میں مومنوں کو اپنے سے دور ہٹانے والی تمھاری اس تجویز کو ہرگز نہیں مانتا۔ تم میں سے جسے اس حق پر ایمان لانا ہے، لے آئے اور وہ جلد اس کی جزا پر خوش ہوگا اور جو اس کے ساتھ کفر کرنا چاہے، وہ کفر کرے اور وہ عنقریب اس سزا پر پچھتائے گا جو اس کے انتظار میں ہے۔ جن لوگوں نے کفر کا انتخاب کر کے خود پر ظلم کیا ہے، بلاشبہ ہم نے ان کے لیے بہت بڑی آگ تیار کی ہے جس کی دیواریں انھیں گھیرے ہوئے ہوں گی اور وہ اس سے بھاگ نہیں سکیں گے۔ اگر وہ شدتِ پیاس سے پانی طلب کرنے کے لیے فریاد کریں گے تو تیل کی تلچھٹ جیسے سخت گرم پانی سے ان کی فریاد پوری کی جائے گی جو سخت گرم ہونے کی و جہ سے ان کے چہرے بگاڑ دے گا۔ نہایت برا ہے یہ مشروب جس سے ان کی طلب پوری کی جائے گی۔ وہ ان کی پیاس ختم نہ کرے گا بلکہ الٹا اسے بڑھائے گا اور نہ ان شعلوں کی حرارت کو کم کرے گا جو ان کی کھال ادھیڑ رہے ہوں گے۔ آگ نہایت برا ٹھکانا ہے جس میں وہ اتریں اور قیام کریں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 15
- الفاظ کی تعداد
- 28
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 297
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 296
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 297
آیت 18:29 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.
آیت 18:29 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 15.
آیت 18:29 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 297 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 296 · نسخ مصحف (612 صفحات): 297.
آیت 18:29 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 28.
آیت 18:29 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 18:29: حروف کی تعداد 128، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 18:29 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 18:29 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,169 ہے۔
سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔
سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الکہف مکی ہے۔
کیا آیت 18:29 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 18:29 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔