سورۃ الکوثر 108:3 الكوثر
یہ سورۃ الکوثر کی 3 آیات میں سے آیت 3 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 6207، پارہ 30۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 602 پر ہے۔
إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ ٱلۡأَبۡتَرُ
یقیناً تیرا دشمن ہی ﻻوارث اور بے نام ونشان ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 أَبْتَرُ ایسے شخص کوکہتے ہیں جو مقطوع النسل یا مقطوع الذکر ہو، یعنی اس کی ذات پر اس کی نسل کا خاتمہ ہوجائے یا کوئی اس کا نام لیوا نہ رہے۔ جب نبی (صلى الله عليه وسلم) کی اولاد نرینہ زندہ نہ رہی تو بعض کفار نے نبی (صلى الله عليه وسلم) کو ابتر کہا، جس پر اللہ تعالیٰ نے آپ (صلى الله عليه وسلم) کو تسلی دی کہ ابتر تو نہیں، تیرے دشمن ہی ہوں گے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آپ (صلى الله عليه وسلم) کی نسل کو باقی رکھا گو اس کا سلسلہ لڑکی کی طرف سے ہی ہے۔ اسی طرح آپ (صلى الله عليه وسلم) کی امت بھی آپ (صلى الله عليه وسلم) کی اوالاد معنوی ہی ہے، جس کی کثرت پر آپ (صلى الله عليه وسلم) قیامت والے دن فخر کریں گے، علاوہ ازیں آپ (صلى الله عليه وسلم) کا ذکر پوری دنیا میں نہایت عزت واحترام سے کیا جاتا ہے، جبکہ آپ (صلى الله عليه وسلم) سے بغض وعناد رکھنے والے صرف صفحات تاریخ پر ہی موجود رہ گئے ہیں لیکن کسی دل میں ان کا احترام نہیں اور کسی زبان پر ان کا ذکر خیرنہیں۔
108:3 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 108:3
Al-Mukhtasar
3- بلاشبہ آپ سے دشمنی رکھنے والا ہی ہر خیر اور بھلائی سے کٹا ہوا ہے۔ وہ ایسا بے نام و نشان ہے کہ اگر اس کا ذکر ہوا بھی تو برا ہی ہوگا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 30
- الفاظ کی تعداد
- 4
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 602
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 608
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 609
آیت 108:3 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الکوثر (الكوثر). 114 میں سے سورت نمبر 108 · آیات کی تعداد: 3.
آیت 108:3 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 30.
آیت 108:3 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 602 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 608 · نسخ مصحف (612 صفحات): 609.
آیت 108:3 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 4.
آیت 108:3 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 108:3: حروف کی تعداد 15، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 108:3 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 108:3 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,207 ہے۔
سورۃ الکوثر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الکوثر: آیات کی تعداد 3۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 108 پر ہے۔
سورۃ الکوثر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الکوثر مکی ہے۔
کیا آیت 108:3 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 108:3 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الکوثر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 3 آیات اور 10 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔