سورۃ المائدہ 5:108 المائدة
یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 108 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 777، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 125 پر ہے۔
ذَٰلِكَ أَدۡنَىٰٓ أَن يَأۡتُواْ بِٱلشَّهَٰدَةِ عَلَىٰ وَجۡهِهَآ أَوۡ يَخَافُوٓاْ أَن تُرَدَّ أَيۡمَٰنُۢ بَعۡدَ أَيۡمَٰنِهِمۡۗ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَٱسۡمَعُواْۗ وَٱللَّهُ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلۡفَٰسِقِينَ
یہ قریب ذریعہ ہے اس امر کا کہ وه لوگ واقعہ کو ٹھیک طور پر ﻇاہر کریں یا اس بات سے ڈر جائیں کہ ان سے قسمیں لینے کے بعد قسمیں الٹی پڑ جائیں گی1 اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور سنو! اور اللہ تعالیٰ فاسق لوگوں کو ہدایت نہیں کرتا۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ اس فائدے کا ذکر ہے جو اس حکم میں پنہاں ہے جس کا ذکر یہاں کیا گیا ہے وہ یہ کہ یہ طریقہ اختیار کرنےمیں اوصیا صحیح صحیح گواہی دیں گے کیونکہ انہیں خطرہ ہوگا کہ اگر ہم نے خیانت یا دروغ گوئی یا تبدیلی کا ارتکاب کیا تو یہ کاروائیاﮞ خود ہم پر الٹ سکتی ہیں۔ اس واقعہ کی شان نزول میں بدیل بن ابی مریم کا واقعہ بیان کیا جاتا ہے کہ وہ شام تجارت کی غرض سے گئے، وہاں بیمار اور قریب المرگ ہوگئے، ان کے پاس سامان اور چاندی کا ایک پیالہ تھا، جو انہوں نے دو عیسائیوں کے سپرد کرکے اپنے رشتہ داروں تک پہنچانے کی وصیت کردی اور وہ خود فوت ہوگئے، یہ دونوں وصی جب واپس آئے تو پیالہ تو انہوں نے بیچ کر پیسے آپس میں تقسیم کرلئے اور باقی سامان ورثا کو پہنچا دیا۔ سامان میں ایک رقعہ بھی تھا جس میں سامان کی فہرست تھی جس کی رو سے چاندی کا پیالہ گم تھا، ان سے کہا گیا تو انہوں نے جھوٹی قسم کھالی لیکن بعد میں پتہ چل گیا کہ وہ پیالہ انہوں نے فلاں صراف کو بیچا ہے۔ چنانچہ انہوں نے ان غیرمسلموں کے مقابلے میں قسمیں کھا کر ان سے پیالے کی رقم وصول کی۔ یہ روایت تو سنداً ضعیف ہے۔ (ترمذي نمبر 3059، بہ تحقيق أحمد شاكر- مصر) تاہم ایک دوسری سند سے حضرت ابن عباس (رضي الله عنه) سے بھی مختصراً یہ مروی ہے، جسے علامہ البانی نے صحیح قرار دیا ہے۔ (صحيح ترمذي، جلد 3، نمبر 2449)
5:108 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 5:108
Al-Mukhtasar
108- یہ مذکورہ گواہی کا طریقہ کہ شک کی صورت میں نماز کے بعد وہ دونوں گواہ کھڑے ہو کر حلف اٹھائیں اور پھر ان کی گواہی کو رد کرنے والے بھی اسی انداز سے لوگوں کے سامنے گواہی دیں اور قسم کھائیں، اس سے یہ امکان بڑھ جاتا ہے کہ لوگ صحیح شرعی طریقے کے مطابق گواہی دیں اور اس میں کسی بھی قسم کے ہیرپھیر یا خیانت کا ارتکاب نہ کریں کیونکہ انھیں ڈر ہوگا کہ اگر انھوں نے غلط قسم اٹھائی تو مرنے والے کے ورثاء کی قسم سے ان کی قسم رد ہو جائے گی اور یوں سب کے سامنے ان کی رسوائی ہوگی۔ گواہی اور قسم میں جھوٹ اور خیانت چھوڑ کر اللہ سے ڈرو اور جس بات کا تمھیں حکم دیا جاتا ہے، اسے توجہ سے سنو اور قبول کرو۔ اللہ اپنی اطاعت سے نکل جانے والوں کو توفیق نہیں دیتا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 22
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 125
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 125
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 126
آیت 5:108 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.
آیت 5:108 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 5:108 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 125 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 125 · نسخ مصحف (612 صفحات): 126.
آیت 5:108 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 22.
آیت 5:108 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 5:108: حروف کی تعداد 95، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 5:108 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 5:108 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 777 ہے۔
سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔
سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المائدہ مدنی ہے۔
کیا آیت 5:108 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 5:108 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔