مواد پر جائیں

سورۃ المائدہ 5:24 المائدة

یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 24 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 693، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 112 پر ہے۔

قَالُواْ يَٰمُوسَىٰٓ إِنَّا لَن نَّدۡخُلَهَآ أَبَدٗا مَّا دَامُواْ فِيهَا فَٱذۡهَبۡ أَنتَ وَرَبُّكَ فَقَٰتِلَآ إِنَّا هَٰهُنَا قَٰعِدُونَ

قوم نے جواب دیا کہ اے موسیٰ! جب تک وه وہاں ہیں تب تک ہم ہرگز وہاں نہ جائیں گے، اس لئے تم اور تمہارا پروردگار جا کر دونوں ہی لڑ بھڑ لو، ہم یہیں بیٹھے ہوئے ہیں۔۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 لیکن اس کے باوجود بنی اسرائیل نے بد ترین بزدلی، سوء ادبی اور تمرد وسرکشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”تو اور تیرا رب جا کر لڑے“۔ اس کے برعکس جب جنگ بدر کے موقع پر رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) نے صحابہ کرام سے مشورہ کیا تو انہوں نے قلت تعداد و قلت وسائل کے باوجود جہاد میں حصہ لینے کے لئے بھرپور عزم کا اظہار کیا اور یہ بھی کہا کہ ”یا رسول اللہ! ہم آپ کو اس طرح نہیں کہیں گے جس طرح قوم موسیٰ نے موسیٰ (عليه السلام) کو کہا تھا۔“ (صحيح بخاري، كتاب المغازي والتفسير)

5:24 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المائدہ
0/120
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المائدہ 5:24 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 5:24

Al-Mukhtasar

24- موسیٰ علیہ السلام کی قوم کے اسرائیلیوں نے اپنے نبی موسیٰ علیہ السلام کے حکم کی مخالفت پر اصرار کرتے ہوئے کہا: جب تک یہ سرکش لوگ وہاں ہیں، ہم شہر میں داخل نہیں ہوں گے۔ اے موسیٰ! تم اور تمھارا رب دونوں جا کر ان سرکشوں سے لڑائی کرو۔ جہاں تک ہمارا تعلق ہے، ہم لڑائی میں تم دونوں کے ساتھ شامل نہیں ہوں گے اور اپنی اسی جگہ بیٹھے رہیں گے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
6
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
112
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
112
نسخ مصحف (612 صفحات)
113
آیت 5:24 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.

آیت 5:24 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 6.

آیت 5:24 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 112 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 112 · نسخ مصحف (612 صفحات): 113.

آیت 5:24 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 5:24 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 5:24: حروف کی تعداد 65، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 5:24 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 5:24 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 693 ہے۔

سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔

سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المائدہ مدنی ہے۔

کیا آیت 5:24 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 5:24 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play