سورۃ المائدہ 5:23 المائدة
یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 23 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 692، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 111 پر ہے۔
قَالَ رَجُلَانِ مِنَ ٱلَّذِينَ يَخَافُونَ أَنۡعَمَ ٱللَّهُ عَلَيۡهِمَا ٱدۡخُلُواْ عَلَيۡهِمُ ٱلۡبَابَ فَإِذَا دَخَلۡتُمُوهُ فَإِنَّكُمۡ غَٰلِبُونَۚ وَعَلَى ٱللَّهِ فَتَوَكَّلُوٓاْ إِن كُنتُم مُّؤۡمِنِينَ
دو شخصوں نے جو خدا ترس لوگوں میں سے تھے، جن پر اللہ تعالیٰ کا فضل تھا کہا کہ تم ان کے پاس دروازے میں تو پہنچ جاؤ، دروازے میں قدم رکھتے ہی یقیناً تم غالب آجاؤ گے، اور تم اگر مومن ہو تو تمہیں اللہ تعالیٰ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیئے۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 قوم موسیٰ (عليه السلام) میں سے صرف یہ دو شخص صحیح معنوں میں ایماندار نکلے، جنہیں نصرت الٰہی پر یقین تھا، انہوں نے قوم کو سمجھایا کہ تم ہمت تو کرو، پھر دیکھو کس طرح اللہ تعالیٰ تمہیں غلبہ عطا فرماتا ہے۔
5:23 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 5:23
Al-Mukhtasar
23- موسیٰ علیہ السلام کے ساتھیوں میں سے اللہ کی سزا اور پکڑ سے ڈرنے والے دو آدمیوں نے، جنھیں اللہ تعالیٰ نے اپنی اطاعت کی توفیق بخشی تھی، قوم کو موسیٰ علیہ السلام کے حکم کی تعمیل کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا: شہر کے دروازے سے ان سرکشوں پر ٹوٹ پڑو۔ جب تم دروازے سے زبردستی داخل ہو گے تو اللہ کے حکم سے جلد ہی ان پر غلبہ پا لو گے۔ اس پختہ یقین کے ساتھ حملہ کرو اللہ کی سنت یہ ہے کہ اس کی مدد و نصرت اسباب کے استعمال سے آتی ہے۔ ان اسباب میں سرفہرست اللہ پر ایمان اور مادی وسائل کی تیاری ہے۔ اگر تم سچے مومن ہو تو اکیلے اللہ ہی پر بھروسا اور اعتماد کرو کیونکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ پر ایمان کا تقاضا یہی ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 6
- الفاظ کی تعداد
- 21
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 111
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 111
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 112
آیت 5:23 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.
آیت 5:23 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 6.
آیت 5:23 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 111 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 111 · نسخ مصحف (612 صفحات): 112.
آیت 5:23 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 21.
آیت 5:23 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 5:23: حروف کی تعداد 99، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 5:23 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 5:23 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 692 ہے۔
سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔
سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المائدہ مدنی ہے۔
کیا آیت 5:23 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 5:23 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔