سورۃ المائدہ 5:29 المائدة
یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 29 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 698، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 112 پر ہے۔
إِنِّيٓ أُرِيدُ أَن تَبُوٓأَ بِإِثۡمِي وَإِثۡمِكَ فَتَكُونَ مِنۡ أَصۡحَٰبِ ٱلنَّارِۚ وَذَٰلِكَ جَزَٰٓؤُاْ ٱلظَّٰلِمِينَ
میں تو چاہتا ہوں کہ تو میرا گناه اور اپنے گناه اپنے سر پر رکھ لے1 اور دوزخیوں میں شامل ہوجائے، ﻇالموں کا یہی بدلہ ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 میرے گناہ کا مطلب، قتل کا وہ گناہ ہے جو مجھے اس وقت ہوتا جب میں تجھے قتل کرتا۔ جیسا کہ حدیث میں آتا ہے کہ قاتل اورمقتول دونوں جہنم میں جائیں گے۔ صحابہ کرام نے پوچھا قاتل کا جہنم میں جانا تو سمجھ میں آتا ہے، مقتول جہنم میں کیوں جائے گا؟ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا، اس لئے کہ وہ بھی اپنے ساتھی کو قتل کرنے کا حریص تھا۔ (صحيح بخاري ومسلم كتاب الفتن)
5:29 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 5:29
Al-Mukhtasar
29- پھر اسے ڈراتے ہوئے کہا: میں چاہتا ہوں کہ تو اپنے سابقہ گناہوں کے ساتھ ظلم و زیادتی پر مبنی میرے قتل کا گناہ بھی اپنے سر لے لے اور تو آگ والوں میں سے ہو جائے جو قیامت کے دن اس میں داخل ہوں گے۔ حد سے بڑھنے والوں اور ظالموں کی سزا یہی ہے۔ میں نہیں چاہتا کہ تیرے قتل کا گناہ اپنے سر لے کر ان دوزخیوں میں شامل ہو جاؤں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 6
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 112
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 112
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 113
آیت 5:29 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.
آیت 5:29 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 6.
آیت 5:29 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 112 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 112 · نسخ مصحف (612 صفحات): 113.
آیت 5:29 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 5:29 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 5:29: حروف کی تعداد 54، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 5:29 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 5:29 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 698 ہے۔
سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔
سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المائدہ مدنی ہے۔
کیا آیت 5:29 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 5:29 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔