مواد پر جائیں

سورۃ المائدہ 5:38 المائدة

یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 38 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 707، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 114 پر ہے۔

وَٱلسَّارِقُ وَٱلسَّارِقَةُ فَٱقۡطَعُوٓاْ أَيۡدِيَهُمَا جَزَآءَۢ بِمَا كَسَبَا نَكَٰلٗا مِّنَ ٱللَّهِۗ وَٱللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٞ

چوری کرنے والے مرد اور عورت کے ہاتھ کاٹ دیا کرو1 ۔ یہ بدلہ ہے اس کا جو انہوں نے کیا۔ عذاب، اللہ کی طرف سے اور اللہ تعالیٰ قوت وحکمت واﻻ ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 بعض فقہاء ظاہری کے نزدیک سرقہ کا یہ حکم عام ہے چوری تھوڑی سی چیز کی ہو یا زیادہ کی۔ اسی طرح وہ حرز (محفوظ جگہ) میں رکھی ہو یا غیر حرز میں۔ ہر صورت میں چوری کی سزا دی جائے گی۔ جب کہ دوسرے فقہاء اس کے لئے حرز اور نصاب کو ضروری قرار دیتے ہیں۔ پھر نصاب کی تعیین میں ان کے مابین اختلاف ہے۔ محدثین کے نزدیک نصاب ربع دینار یا تین درہم (یا ان کے مساوی قیمت کی چیز) ہے، اس سے کم چوری پر ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔ اسی طرح ہاتھ رسغ (پہنچوں) سے کاٹے جائیں گے۔ کہنی یا کندھے سے نہیں۔ جیسا کہ بعض کا خیال ہے۔ (تفصیلات کے لئے کتب حدیث و فقہ اور تفاسیر کا مطالعہ کیا جائے )۔

5:38 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المائدہ
0/120
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المائدہ 5:38 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 5:38

Al-Mukhtasar

جب اللہ تعالیٰ نے علانیہ لوگوں کا مال لوٹنے والے کا ذکر کیا تو ساتھ اس آدمی کا حکم بھی ذکر کر دیا جو خفیہ طریقے سے لوگوں کا مال ہتھیاتا ہے اور وہ ہے چور، چنانچہ فرمایا:

38- اے حکامِ وقت! چور مرد ہو یا عورت، ہر ایک کا دایاں ہاتھ کاٹ دو۔ یہ اللہ کی طرف سے لوگوں کا مال ناحق لینے کے اس جرم کی سزا ہے جس کا انھوں نے ارتکاب کیا ہے، نیز اس کا مقصد انھیں اور ان کے علاوہ دیگر حضرات و خواتین کو ڈرانا ہے۔ اللہ سب پر غالب ہے، اس پر کوئی چیز غالب نہیں آسکتی۔ وہ اپنی شریعت اور تقدیر میں کمال حکمت والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
6
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
114
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
114
نسخ مصحف (612 صفحات)
115
آیت 5:38 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.

آیت 5:38 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 6.

آیت 5:38 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 114 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 114 · نسخ مصحف (612 صفحات): 115.

آیت 5:38 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 5:38 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 5:38: حروف کی تعداد 63، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 5:38 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 5:38 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 707 ہے۔

سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔

سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المائدہ مدنی ہے۔

کیا آیت 5:38 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 5:38 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play