مواد پر جائیں

سورۃ المائدہ 5:42 المائدة

یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 42 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 711، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 115 پر ہے۔

سَمَّٰعُونَ لِلۡكَذِبِ أَكَّٰلُونَ لِلسُّحۡتِۚ فَإِن جَآءُوكَ فَٱحۡكُم بَيۡنَهُمۡ أَوۡ أَعۡرِضۡ عَنۡهُمۡۖ وَإِن تُعۡرِضۡ عَنۡهُمۡ فَلَن يَضُرُّوكَ شَيۡـٔٗاۖ وَإِنۡ حَكَمۡتَ فَٱحۡكُم بَيۡنَهُم بِٱلۡقِسۡطِۚ إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلۡمُقۡسِطِينَ

یہ کان لگا لگا کر جھوٹ کے سننے والے1 اور جی بھر بھر کر حرام کے کھانے والے ہیں، اگر یہ تمہارے پاس آئیں تو تمہیں اختیار ہے خواه ان کے آپس کا فیصلہ کرو خواه ان کو ٹال دو، اگر تم ان سے منھ بھی پھیرو گے تو بھی یہ تم کو ہرگز کوئی ضرر نہیں پہنچا سکتے، اور اگر تم فیصلہ کرو تو ان میں عدل وانصاف کے ساتھ فیصلہ کرو، یقیناً عدل والوں کے ساتھ اللہ محبت رکھتا ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 ”سَمَّاعُونَ“ کے معنی (بہت زیادہ سننے والے) اس کے دو مفہوم ہوسکتے ہیں، جاسوسی کرنے کے لئے زیادہ باتیں سننا یا دوسروں کی باتیں ماننے اور قبول کرنے کے لئے سننا۔ بعض مفسرین نے پہلے معنی مراد لئے ہیں اور بعض نے دوسرے۔

5:42 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المائدہ
0/120
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المائدہ 5:42 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 5:42

Al-Mukhtasar

42- یہ یہود بہت زیادہ جھوٹ سننے والے اور بہت زیادہ حرام مال، یعنی سود وغیرہ کھانے والے ہیں۔ اے رسول! اگر یہ آپ کے پاس فیصلہ کرانے آئیں تو آپ کی مرضی ہے، ان کا فیصلہ کریں یا نہ کریں۔ آپ کو دونوں باتوں کا اختیار ہے۔ اگر آپ ان کے درمیان فیصلہ کرنے سے انکار کر دیں تو وہ آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور اگر آپ ان کے درمیان فیصلہ کریں تو عدل سے کریں اگرچہ وہ ظالم اور دشمن ہیں۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپنے فیصلوں میں عدل کرنے والوں کو پسند کرتا ہے، خواہ فیصلہ کرانے والے، فیصلہ کرنے والے کے دشمن ہی کیوں نہ ہوں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
6
الفاظ کی تعداد
26
مدینہ مصحف (604 صفحات)
115
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
115
نسخ مصحف (612 صفحات)
116
آیت 5:42 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.

آیت 5:42 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 6.

آیت 5:42 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 115 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 115 · نسخ مصحف (612 صفحات): 116.

آیت 5:42 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 26.

آیت 5:42 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 5:42: حروف کی تعداد 111، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 5:42 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 5:42 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 711 ہے۔

سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔

سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المائدہ مدنی ہے۔

کیا آیت 5:42 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 5:42 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play