سورۃ المائدہ 5:52 المائدة
یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 52 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 721، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 117 پر ہے۔
فَتَرَى ٱلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٞ يُسَٰرِعُونَ فِيهِمۡ يَقُولُونَ نَخۡشَىٰٓ أَن تُصِيبَنَا دَآئِرَةٞۚ فَعَسَى ٱللَّهُ أَن يَأۡتِيَ بِٱلۡفَتۡحِ أَوۡ أَمۡرٖ مِّنۡ عِندِهِۦ فَيُصۡبِحُواْ عَلَىٰ مَآ أَسَرُّواْ فِيٓ أَنفُسِهِمۡ نَٰدِمِينَ
آپ دیکھیں گے کہ جن کے دلوں میں بیماری ہے1 وه دوڑ دوڑ کر ان میں گھس رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں خطره ہے، ایسا نہ ہو کہ کوئی حادﺛہ ہم پر پڑ جائے2 بہت ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ فتح دے دے3۔ یا اپنے پاس سے کوئی اور چیز ﻻئے4 پھر تو یہ اپنے دلوں میں چھپائی ہوئی باتوں پر (بے طرح) نادم ہونے لگیں گے۔
مترجم کے حواشی (4)
- 1 اس سے مراد نفاق ہے، یعنی منافقین یہودیوں سے محبت اور دوستی میں جلدی کر رہے ہیں۔
- 2 یعنی مسلمانوں کو شکست ہوجائے اور اس کی وجہ سے ہمیں بھی کچھ نقصان اٹھانا پڑے۔ یہودیوں سے دوستی ہوگی تو ایسے موقعے پر ہمارے بڑے کام آئے گی۔
- 3 یعنی مسلمانوں کو۔
- 4 یہود ونصاریٰ پر جزیہ عائد کردے یہ اشارہ ہے بنوقریظہ کے قتل اور ان کی اولاد کے قیدی بنانے اور بنونضیر کی جلاوطنی وغیرہ کی طرف، جس کا وقوع مستقبل قریب میں ہی ہوا۔
5:52 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 5:52
Al-Mukhtasar
52- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ ان نہایت کمزور ایمان والے منافقوں کو دیکھیں گے کہ وہ یہود و نصاریٰ کی دوستی کے لیے یہ کہہ کر بھاگے چلے جاتے ہیں کہ ہم ڈرتے ہیں اگر وہ کامیاب ہوگئے اور انھیں حکومت مل گئی تو ہمیں ان سے ناپسندیدہ کیفیت اور تکلیف پہنچے گی۔ قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے رسول اور مومنوں کو کامیابی عطا کر دے یا اپنے کسی خاص امر سے یہود اور ان کے ہمنواؤں کا غلبہ ختم کر دے تو پھر ان سے دوستی کے لیے بھاگنے والوں کو اس نفاق پر ندامت اور شرمندگی ہوگی جو انھوں نے اپنے دل میں چھپا رکھا ہے کیونکہ جن اسباب پر وہ اعتماد اور بھروسا کیے ہوئے ہیں، وہ نہایت بودے اور کمزور ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 6
- الفاظ کی تعداد
- 28
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 117
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 117
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 118
آیت 5:52 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.
آیت 5:52 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 6.
آیت 5:52 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 117 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 117 · نسخ مصحف (612 صفحات): 118.
آیت 5:52 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 28.
آیت 5:52 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 5:52: حروف کی تعداد 114، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 5:52 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 5:52 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 721 ہے۔
سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔
سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المائدہ مدنی ہے۔
کیا آیت 5:52 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 5:52 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔