مواد پر جائیں

سورۃ المائدہ 5:63 المائدة

یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 63 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 732، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 118 پر ہے۔

لَوۡلَا يَنۡهَىٰهُمُ ٱلرَّبَّٰنِيُّونَ وَٱلۡأَحۡبَارُ عَن قَوۡلِهِمُ ٱلۡإِثۡمَ وَأَكۡلِهِمُ ٱلسُّحۡتَۚ لَبِئۡسَ مَا كَانُواْ يَصۡنَعُونَ

انہیں ان کے عابد وعالم جھوٹ باتوں کے کہنے اور حرام چیزوں کے کھانے سے کیوں نہیں روکتے، بےشک برا کام ہے جو یہ کر رہے ہیں۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ علماء ومشائخ دین اور عباد وزہاد پر نکیر ہے کہ عوام کی اکثریت تمہارے سامنے فسق وفجور اور حرام خوری کا ارتکاب کرتی ہے لیکن تم انہیں منع نہیں کرتے۔ ایسے حالات میں تمہاری یہ خاموشی بہت بڑا جرم ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی کتنی اہمیت اور اس کے ترک پر کتنی سخت وعید ہے۔ جیسا کہ احادیث میں بھی یہ مضمون وضاحت اور کثرت سے بیان کیا گیا ہے۔

5:63 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المائدہ
0/120
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المائدہ 5:63 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 5:63

Al-Mukhtasar

63- ان کے ائمہ اور علماء انھیں اتنی دیدہ دلیری دکھانے پر اور گناہوں میں دوڑے چلے جانے سے روکتے کیوں نہیں کہ وہ جھوٹ بولنے، جھوٹی گواہی دینے اور لوگوں کا مال باطل طریقے سے کھانے میں ذرا تردّد نہیں کرتے؟ یقیناً ان کے ائمہ اور علماء کا یہ کردار بھی بڑا گھناؤنا ہے جو انھیں برے کاموں سے روکتے نہیں ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
6
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
118
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
118
نسخ مصحف (612 صفحات)
119
آیت 5:63 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.

آیت 5:63 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 6.

آیت 5:63 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 118 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 118 · نسخ مصحف (612 صفحات): 119.

آیت 5:63 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 5:63 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 5:63: حروف کی تعداد 66، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 5:63 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 5:63 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 732 ہے۔

سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔

سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المائدہ مدنی ہے۔

کیا آیت 5:63 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 5:63 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play