سورۃ المائدہ 5:64 المائدة
یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 64 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 733، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 118 پر ہے۔
وَقَالَتِ ٱلۡيَهُودُ يَدُ ٱللَّهِ مَغۡلُولَةٌۚ غُلَّتۡ أَيۡدِيهِمۡ وَلُعِنُواْ بِمَا قَالُواْۘ بَلۡ يَدَاهُ مَبۡسُوطَتَانِ يُنفِقُ كَيۡفَ يَشَآءُۚ وَلَيَزِيدَنَّ كَثِيرٗا مِّنۡهُم مَّآ أُنزِلَ إِلَيۡكَ مِن رَّبِّكَ طُغۡيَٰنٗا وَكُفۡرٗاۚ وَأَلۡقَيۡنَا بَيۡنَهُمُ ٱلۡعَدَٰوَةَ وَٱلۡبَغۡضَآءَ إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِۚ كُلَّمَآ أَوۡقَدُواْ نَارٗا لِّلۡحَرۡبِ أَطۡفَأَهَا ٱللَّهُۚ وَيَسۡعَوۡنَ فِي ٱلۡأَرۡضِ فَسَادٗاۚ وَٱللَّهُ لَا يُحِبُّ ٱلۡمُفۡسِدِينَ
اور یہودیوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں1 ۔ انہی کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور ان کے اس قول کی وجہ سے ان پر لعنت کی گئی، بلکہ اللہ تعالیٰ کے دونوں ہاتھ کھلے ہوئے ہیں۔ جس طرح چاہتا ہے خرچ کرتا ہے اور جو کچھ تیری طرف تیرے رب کی جانب سے اتارا جاتا ہے وه ان میں سے اکثر کو تو سرکشی اور کفر میں اور بڑھا دیتا ہے اور ہم نے ان میں آپس میں ہی قیامت تک کے لئے عداوت اور بغض ڈال دیا ہے، وه جب کبھی لڑائی کی آگ کو بھڑکانا چاہتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اسے بجھا دیتا ہے2، یہ ملک بھر میں شر وفساد مچاتے پھرتے ہیں3 اور اللہ تعالیٰ فسادیوں سے محبت نہیں کرتا۔
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یہ وہی بات ہے جو سورۂ آل عمران کی آیت 181 میں کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جب اپنی راہ میں خرچ کرنے کی ترغیب دی اور اسے اللہ کو قرض حسن دینے سے تعبیر کیا تو ان یہودیوں نے کہا کہ ”اللہ تعالیٰ تو فقیر ہے“ لوگوں سے قرض مانگ رہا ہے اور وہ تعبیر کے اس حسن کو نہ سمجھ سکے جو اس میں پنہاں تھا۔ یعنی سب کچھ اللہ کا دیا ہوا ہے۔ اور اللہ کے دیئے ہوئے مال میں سے کچھ اللہ کی راہ میں خرچ کردینا، کوئی قرض نہیں ہے۔ لیکن یہ اس کی کمال مہربانی ہے کہ وہ اس پر بھی خوب اجر عطا فرماتا ہے۔ حتیٰ کہ ایک ایک دانے کو سات سات سو دانے تک بڑھا دیتا ہے۔ اور اسے قرض حسن سے اسی لئے تعبیر فرمایا کہ جتنا تم خرچ کرو گے، اللہ تعالیٰ اس سے کئی گنا تمہیں واپس لوٹائے گا۔ ”مَغْلُولَةٌ“ کے معنی ”بَخِيلَةٌ“ (بخل والے) کئے گئے ہیں۔ یعنی یہود کا مقصد یہ نہیں تھا کہ اللہ کے ہاتھ واقعتاً بندھے ہوئے ہیں، بلکہ ان کا مقصد یہ تھا کہ اس نے اپنے ہاتھ خرچ کرنے سے روکے ہوئے ہیں۔ (ابن کثیر) اللہ تعالیٰ نے فرمایا ”ہاتھ تو انہی کے بندھے ہوئے ہیں“ یعنی بخیلی انہی کا شیوہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے تو دونوں ہاتھ کھلے ہوتے ہیں، وہ جس طرح چاہتا ہے۔ خرچ کرتا ہے۔ وہ وَاسِعُ الْفَضْلِ اورجَزِيلُ الْعَطَاءِ ہے، تمام خزانے اسی کے پاس ہیں۔ نیز اس نے اپنی مخلوقات کے لئے تمام حاجات وضروریات کا انتظام کیا ہوا ہے، ہمیں رات یا دن کو، سفرمیں اور حضر میں اور دیگر تمام احوال میں جن جن چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے یا پڑ سکتی ہے، سب وہی مہیا کرتا ہے۔ «وَآتَاكُمْ مِنْ كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ وَإِنْ تَعُدُّوا نِعْمَةَ اللَّهِ لا تُحْصُوهَا إِنَّ الإِنْسَانَ لَظَلُومٌ كَفَّارٌ» ( سورۂ ابراہیم: 34) ”تم نے جو کچھ اس سے مانگا، وہ اس نے تمہیں دیا، اللہ کی نعمتیں اتنی ہیں کہ تم گن نہیں سکتے، انسان ہی نادان اور نہایت ناشکرا ہے“۔ حدیث میں بھی ہے نبی (صلى الله عليه وسلم)نے فرمایا: ”اللہ کا دایاں ہاتھ بھرا ہوا ہے، رات دن خرچ کرتا ہے لیکن کوئی کمی نہیں آتی، ذرا دیکھو تو، جب سے آسمان و زمین اس نے پیدا کئے ہیں وہ خرچ کر رہا ہے لیکن اس کے ہاتھ کے خزانے میں کمی نہیں آئی...“ (البخاري، كتاب التوحيد، باب وكان عرشه على الماء- مسلم، كتاب الزكاة، باب الحث على النفقة)
- 2 یعنی یہ جب بھی آپ کے خلاف کوئی سازش کرتے یا لڑائی کے اسباب مہیا کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کو باطل کردیتا اور ان کی سازش کو انہی پر الٹا دیتا ہے اور ان کو ”چاہ کن را چاہ درپیش“ کی سی صورتحال سے دوچار کر دیتا ہے۔
- 3 ان کی عادت ثانیہ ہے کہ ہمیشہ زمین میں فساد پھیلانے کی مذموم کوششیں کرتے ہیں دراں حالیکہ اللہ تعالیٰ مفسدین کو پسند نہیں فرماتا۔
5:64 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 5:64
Al-Mukhtasar
64- یہودیوں کو جب مشقت اور قحط سالی کا سامنا ہوتا تو کہتے: اللہ کے ہاتھ خیر دینے اور نوازنے سے بندھے ہوئے ہیں، اس نے اپنی عنایت ہم سے روک لی ہے۔ آگاہ رہو! درحقیقت ان کے اپنے ہاتھ خیر اور بھلائی سے اور کسی کو دینے سے بندھے ہوئے ہیں۔ ان کے اس قول کی وجہ سے انھیں اللہ کی رحمت سے دھتکار دیا گیاہے، بلکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے دونوں ہاتھ کھلے ہیں، وہ خیر اور بھلائی عطا کیے جارہا ہے۔ وہ جیسے چاہتا ہے، خرچ کرتا ہے۔ چاہے تو وافر عطا کر دے اور چاہے تو تنگی کر دے۔ اسے کوئی روکنے اور مجبور کرنے والا نہیں۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ پر نازل ہونے والا قرآن یہود کے کفر اور حدود کی پامالی میں اضافہ ہی کرتا ہے کیونکہ وہ حسد کی آگ میں جل رہے ہیں۔ ہم نے یہودیوں کے تمام گروہوں میں عداوت اور دشمنی پیدا کر دی ہے۔ جب بھی وہ جنگ کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں اور اس کی خوب تیاری کرتے ہیں یا لڑائی کی آگ بھڑکانے کے لیے سازش کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کا اتحاد پارہ پارہ اور ان کی قوت ختم کر دیتا ہے۔ اسلام کو جھٹلانے اور اس کے خلاف سازشیں کرنے کے لیے وہ ہر وقت زمین میں فساد برپا کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ فسادیوں کو پسند نہیں کرتا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 6
- الفاظ کی تعداد
- 47
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 118
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 119
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 120
آیت 5:64 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.
آیت 5:64 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 6.
آیت 5:64 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 118 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 119 · نسخ مصحف (612 صفحات): 120.
آیت 5:64 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 47.
آیت 5:64 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 5:64: حروف کی تعداد 215، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 5:64 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 5:64 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 733 ہے۔
سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔
سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المائدہ مدنی ہے۔
کیا آیت 5:64 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 5:64 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔