مواد پر جائیں

سورۃ المائدہ 5:76 المائدة

یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 76 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 745، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 120 پر ہے۔

قُلۡ أَتَعۡبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَمۡلِكُ لَكُمۡ ضَرّٗا وَلَا نَفۡعٗاۚ وَٱللَّهُ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ

آپ کہہ دیجیئے کہ کیا تم اللہ کے سوا ان کی عبادت کرتے ہو جو نہ تمہارے کسی نقصان کے مالک ہیں نہ کسی نفع کے، اللہ ہی خوب سننے اور پوری طرح جاننے واﻻ ہے۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ مشرکوں کی کم عقلی کی وضاحت کی جا رہی ہے کہ ایسوں کو انہوں نے معبود بنا رکھا ہے جو کسی کو نفع پہنچا سکتے ہیں نہ نقصان، بلکہ نفع نقصان پہنچانا تو کجا، وہ تو کسی کی بات سننے اور کسی کا حال جاننے کی ہی قدرت نہیں رکھتے۔ یہ قدرت صرف اللہ ہی کے اندر ہے۔ اس لئے حاجت روا مشکل کشا بھی صرف وہی ہے۔

5:76 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المائدہ
0/120
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المائدہ 5:76 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 5:76

Al-Mukhtasar

76- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! غیراللہ کی عبادت کے معاملے میں ان کا رد کرتے ہوئے ان سے کہیں: کیا تم اس کی عبادت کرتے ہو جو تمھیں کوئی نفع پہنچا سکتا ہے نہ تم سے کوئی نقصان دور کر سکتا ہے؟ وہ تو خود بے بس اور عاجز ہے جبکہ اللہ تعالیٰ عجز اور بے بسی سے پاک ہے۔ اللہ اکیلا ہی تمھاری باتوں کو خوب سننے والا ہے۔ اس سے کوئی چیز اوجھل نہیں ہوتی۔ وہ تمھارے افعال کو خوب جاننے والا ہے، اس پر ان میں سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں اور وہ جلد تمھیں ان اعمال کا پورا پورا بدلہ دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
6
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
120
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
121
نسخ مصحف (612 صفحات)
122
آیت 5:76 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.

آیت 5:76 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 6.

آیت 5:76 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 120 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 121 · نسخ مصحف (612 صفحات): 122.

آیت 5:76 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 5:76 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 5:76: حروف کی تعداد 58، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 5:76 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 5:76 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 745 ہے۔

سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔

سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المائدہ مدنی ہے۔

کیا آیت 5:76 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 5:76 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play