سورۃ المائدہ 5:77 المائدة
یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 77 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 746، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 121 پر ہے۔
قُلۡ يَٰٓأَهۡلَ ٱلۡكِتَٰبِ لَا تَغۡلُواْ فِي دِينِكُمۡ غَيۡرَ ٱلۡحَقِّ وَلَا تَتَّبِعُوٓاْ أَهۡوَآءَ قَوۡمٖ قَدۡ ضَلُّواْ مِن قَبۡلُ وَأَضَلُّواْ كَثِيرٗا وَضَلُّواْ عَن سَوَآءِ ٱلسَّبِيلِ
کہہ دیجیئے اے اہل کتاب! اپنے دین میں ناحق غلو اور زیادتی نہ کرو1 اور ان لوگوں کی نفسانی خواہشوں کی پیروی نہ کرو جو پہلے سے بہک چکے ہیں اور بہتوں کو بہکا بھی چکے2 ہیں اور سیدھی راه سے ہٹ گئے ہیں۔
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی اتباع حق میں حد سے تجاوز نہ کرو اور جن کی تعظیم کا حکم دیا گیا ہے، اس میں مبالغہ کرکے انہیں منصب نبوت سے اٹھا کر مقام الوہیت پر فائز مت کرو، جیسے حضرت مسیح (عليه السلام) کے معاملے میں تم نے کیا۔ غلو ہر دور میں شرک اور گمراہی کا سب سے بڑا ذریعہ رہا ہے۔ انسان کو جس سے عقیدت ومحبت ہوتی ہے، وہ اس کی شان میں خوب مبالغہ کرتا ہے۔ وہ امام اور دینی قائد ہے تو اس کو پیغمبر کی طرح معصوم سمجھنا اور پیغمبر کو خدائی صفات سے متصف ماننا عام بات ہے، بدقسمتی سے مسلمان بھی اس غلو سے محفوظ نہیں رہ سکے۔ ا نہوں نے بعض ائمہ کی شان میں بھی غلو کیا اور ان کی رائے اور قول، حتیٰ کہ ان کی طرف منسوب فتویٰ اور فقہ کو بھی حدیث رسول (صلى الله عليه وسلم) کے مقابلے میں ترجیح دے دی۔
- 2 یعنی اپنے سے پہلے لوگوں کے پیچھے مت لگو، جو ایک نبی کو الٰہ بنا کر خود بھی گمراہ ہوئے اور دوسروں کو بھی گمراہ کیا۔
5:77 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 5:77
Al-Mukhtasar
77- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! عیسائیوں سے کہہ دیں: حق کی پیروی کا تمھیں جو حکم ہے، اس میں حد سے آگے نہ بڑھو۔ جن کی تعظیم کرنے کا تمھیں حکم ہے، ان کی تعظیم میں مبالغہ آرائی نہ کرو، جیسے انبیاء علیہم السلام کی تعظیم۔ ان کے بارے میں الوہیت کا عقیدہ نہ رکھو جیسے تم نے اپنے اسلاف میں سے گمراہوں کی تقلید اور پیروی میں عیسیٰ ابن مریم کو معبود قرار دیا، حالانکہ تمھارے ان بڑوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا اور وہ خود بھی راہِ حق سے بھٹکے ہوئے تھے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 6
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 121
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 121
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 122
آیت 5:77 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.
آیت 5:77 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 6.
آیت 5:77 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 121 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 121 · نسخ مصحف (612 صفحات): 122.
آیت 5:77 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 5:77 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 5:77: حروف کی تعداد 88، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 5:77 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 5:77 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 746 ہے۔
سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔
سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المائدہ مدنی ہے۔
کیا آیت 5:77 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 5:77 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔